Saturday May 18, 2024

مذاق رات سے فارغ ہونے کے بعد محسن عباس کو ایک اور جھٹکا، اداکار کی ایک اور جگہ سے چھٹی ہوگئی

پاکستانی اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر پر اہلیہ کی جانب سے لگائے گھریلو تشدد کے الزام کے بعد نامور ڈیزائنر فہد حسین نے اداکار کو اپنی فیشن مہم کے لیے تیار کی ایک ویڈیو سے بھی نکال دیا۔فہد حسین نے اپنی فیشن مہم کے لیے بنائی ویڈیو ‘گڈی ونگ’ شیئر کی تھی جس میں محسن عباس حیدر بھی موجود تھے۔تاہم محسن عباس پر لگے الزامات کے بعد اب ڈیزائنر نے اس ویڈیو کو دوبارہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور اس بار انہوں نے محسن عباس حیدر کے تمام سینز اس ویڈیو سے ڈیلیٹ کردیے۔اس سے قبل اصل ویڈیو میں ماڈل صدف کنول بھی موجود تھیں تاہم ویڈیو سے محسن کے سینز ڈیلیٹ کرنے کے باعث صدف کنول کے تمام سینز بھی ہٹانے پڑے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل

نے اداکار پر گھریلو تشدد کرنے اور شادی شدہ ہونے کے باوجود ابھرتی ماڈل سے غیر ازدواجی تعلقات رکھنے کا الزام لگایا تھا۔فاطمہ نے محسن پر الزام لگاتے ہوئے یہ بھی بتایا تھا کہ انہوں نے اپنے والدین سے 5 لاکھ روپے لے کر محسن کو دیے تاہم واپس مانگنے پر محسن نے انہیں مار پیٹ کا نشانہ بنایا۔انہوں نے فیس بک پر لگائی ایک پوسٹ میں اپنی تصاویر بھی شیئر کی تھیں جس میں ان کے چہرے پر چوٹ کے نشان موجود تھے۔بعدازاں محسن عباس حیدر کے خلاف لاہور کے ڈیفنس پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔محسن عباس حیدر کے خلاف ایف آئی آر دفعہ 406 اور 506 کے تحت درج کی گئی تھی جبکہ ان پر درخواست گزار کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا بھی الزام عائد کیا گیا تھا۔

FOLLOW US