Sunday May 5, 2024

ماہرہ خان نے بڑی خواہش کو اظہار کرتے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم کو سُپر سٹار قرار دے دیا

دبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ہمارےوزیر اعظم عمران خان ایک سُپر سٹار ہیں، میں ساری رات بیٹھ کر انکی امریکہ میں کی جانے والی تقریر سنتی رہی، میری یہ خواہش ہے کہ جتنا رش عمران خان کے امریکہ جلسے میں تھا اتنا ہماری فلموں کے لیے بھی ہو۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے

ہوئے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ کہ ہمارےوزیر اعظم عمران خان ایک سُپر سٹار ہیں، میں ساری رات بیٹھ کر انکی امریکہ میں کی جانے والی تقریر سنتی رہی، میری یہ خواہش ہے کہ جتنا رش عمران خان کے امریکہ جلسے میں تھا اتنا ہماری فلموں کے لیے بھی ہو، جس طرح لوگ باہر آئے یہ ثبوت تھا کہ عمران خان تبدیلی لے آئے ہیں اور لوگ واقعی تبدیلی چاہتے ہیں، جو جو چیزیں وہ بولتے ہیں ۔ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ہمارے وزیر اعظم عمران خان جو جو چیزیں بولتے ہیں ان سے ہمارے دل میں ایک امید کی کرن جاگتی ہے، اور امید ہی بہت بڑی چیز ہوتی ہے کیونکہ اس پر دنیا قائم ہے اور میں امید کرتی ہوں کہ ہمارے سُپر سٹار ہماری امیدوں پر پورا اتریں گے انشا ء اللہ۔ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے پہلے ہی دورہ امریکہ سے پاکستان اور امریکہ کے درمیان پیدا ہونے والی ساری غلط فہمیاں دور ہوگئیں۔ خیال رہے کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پہلے دورہ امریکہ میں ہی پوری دنیا پر اپنا سحر قائم کر رکھا ہے، عمران خان نے امریکہ میں بیٹھ کر واضح کر دیا کہ امریکی امداد نہیں چاہئے، وہ امریکی امداد کو لعنت سمجھتے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان عزت اور برابری کا رشتہ قائم ہو جبکہ پاکستانی وزیر اعظم کی جانب سے امریکہ ایران تنازعہ میں بطور ثالث کام کرنے کی پیشکش کی گئی ۔

FOLLOW US