Sunday May 5, 2024

حمائمہ ملک میری بیوی تھی گرل فرینڈ نہیں جو۔۔۔! سابقہ اہلیہ کے الزامات پر شمعون عباسی بھی چپ نہ رہے، دوٹوک جواب دیدیا

کراچی(ویب ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک کی جانب سے دوروزقبل ان کی شادی شدہ زندگی میں ان پر ہونے والےظلم اور تشدد کے الزامات کے جواب میں ان کے سابق شوہر شمعون عباسی نےاپنا موقف بیان کیا ہے۔گزشتہ ہفتے اداکاروگلوکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے اپنے شوہر کے ظلم کی داستان بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ محسن نے انہیں کئی بار تشدد کا نشانہ بنایا۔ فاطمہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دوروز قبل اداکارہ حمائمہ ملک نے بھی اپنے اوپر ہونے والے ظلم کی داستان بیان کرتے ہوئے کہاتھاکہ وہ بھی گھریلو تشدد کا شکار رہی ہیں اور شادی کے برسوں بعد بھی وہ اس درد کو بھلا نہیں سکی

ہیں۔حمائمہ ملک کے الزامات کے جواب میں ان کے سابق شوہر شمعون عباسی نے فیس بک پر ردعمل دیتے ہوئے حیرانی کا اظہار کیا ہے، اور حمائمہ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دونوں آج بھی اچھے دوست ہیں۔ شمعون عباسی نے فیس بک پر طویل پوسٹ میں لکھا میں حمائمہ کے الزامات سن کر دنگ رہ گیا ۔ میں اور حمائمہ طلاق کے باوجود آج بھی اچھے دوست ہیں اور ایک دوسرے کی بہت عزت کرتے ہیں یہاں تک کہ ہم ماضی میں ایک دوسرے سے مذاق بھی کرتے رہے ہیں۔شمعون عباسی نے لکھا حمائمہ آج پاکستان کی بڑی اسٹار بن چکی ہیں اور میں ان کی کامیابیوں کو دیکھ کر ہمیشہ خوش ہوتا ہوں۔ حمائمہ میری بیوی تھیں گرل فرینڈ نہیں لہٰذا میں نے ہمیشہ ان کی اور ان کی فیملی کی عزت کی ہے، لیکن حمائمہ کے الزامات کے بعد میں تشویش میں ہوں کیونکہ ہمیں ایک دوسرے سے راستے جدا کیے ہوئے 5 سال سے زائد کا عرصہ بیت گیا۔ ہاں ہر شادی شدہ جوڑے کے کام، پیسے اور نام کمانے کے بارے میں الگ خیالات ہوتے ہیں۔ ہوسکتا ہے ہم دونوں کچھ جگہوں پر ایک دوسرے سے اتفاق نہیں کرتے تھے اورہم نے بہت سی باتوں پر بحث بھی کی لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ایک دوسرے کو نیچا دکھانا چاہتے تھے۔شمعون عباسی نے کہا میں ہمیشہ سوچتا تھا کہ میں حمائمہ کے کیریئر کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا لہذٰا میں نے اس کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کی اور ہمیشہ امید کی کہ حمائمہ ایسے شخص سے شادی کرےجو اس کے لیے صحیح ہو۔ اپنے کمنٹ میں حمائمہ نے ایک دوسرے تعلق کا بھی ذکر کیا ہے۔ حمائمہ نے 7 برسوں تک ایک ناخوشگوار رشتے میں گزارے مجھے اس کے لیے افسوس ہوتاہےمیں اسے ہمیشہ خوش دیکھنا چاہتاتھا۔میں اور

حمائمہ 3 برسوں تک شادی کے بندھن میں بندھے رہے لیکن شاید ان کا دوسرا رشتہ ہمارے رشتے سے مختلف تھا، مجھے اس بارے میں کوئی اندازہ نہیں لیکن میں خوش ہوں کہ ہم آج بھی خوشگوار ماحول میں بات چیت کرتے ہیں۔ یہاں تک کچھ ماہ پہلے حمائمہ نے مجھے فون پر ایک ساتھ کام کرنے کی پیشکش بھی کی تھی لیکن میں نے مصروفیت کے باعث اس پروجیکٹ کو اگلے سال پر ٹال دیاتھا۔شمعون عباسی نے کہا حمائمہ آج بھی میرے گھر والوں سے ملتی ہیں اس کے علاوہ کئی مواقعوں پر میں اور حمائمہ بالکل پرانے دوستوں کی طرح ملتے ہیں۔ آخر میں میں حمائمہ اور ان کے گھر والوں کی کامیابی کے لیے دعاکرتاہوں

اورامید کرتاہوں کہ حمائمہ کے بیان کے بعد ہمارے رشتے سے متعلق پیدا ہونے والی الجھن اب دور ہوجائے گی۔ ہم نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے بہت محنت کی ہے جہاں ہم آج ہیں اور ہمیں اس مسئلے کو سمجھداری سے سلجھانے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ حمائمہ ملک نے اداکار شمعون عباسی سے 2010 میں شادی کی تھی لیکن یہ شادی زیادہ عرصہ تک برقرارنہ رہ سکی اور دوبرسوں بعد ہی دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔ حمائمہ نے اس سے قبل کبھی اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں بات نہیں کی یہ پہلا موقع ہے جب انہوں نے اپنی شادی شدہ زندگی کے کے رازوں سے پردہ اٹھایاہے۔

FOLLOW US