Sunday May 5, 2024

خان صاحب! سندھ آنا میرا خواب ہے ، مہربانی فرماکرمجھے۔۔۔!معروف بھارتی فلم ساز نے وزیراعظم سے بڑی درخواست کردی

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی ہیراسٹائلسٹ دورہ پاکستان کے لیے وزیراعظم عمران خان کے دعوت نامے کی منتظر ہے۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سیلبرٹی ہیئراسٹائلسٹ سپنا بھونانی نے عمران خان کو مخاطب کیا اور کہا کہ عمران خان صاحب! میں بھارت سے تعلق رکھنے والی ایک ڈاکومینٹری فلم ساز ہوں۔میں نے پاکستان کے صوبہ سندھ پر سندھستان کے نام سے ایک ڈاکومینٹری بنائی لیکن جب میں نے سندھ جانے کے لیے ویزا اپلائی کیا تو میرا ویزا دو مرتبہ مسترد کیا گیا۔ لیکن میں نے سنا ہے کہ آپ مختلف ہیں اور امن چاہتے ہیں۔ تو کیا ہم ایسا کر سکتے ہیں؟ برائے مہربانی مجھے اور میری فلم کو سندھ آنے کی دعوت دیں ، یہ میرا خواب ہے۔خیال رہے کہ ٹویٹر پیج سندھستان کے مطابق یہ

ڈاکومینٹری سندھ میں بڑی تعداد میں ہجرت کر کے آنے والوں کے گرد گھرمتی ہے۔سپنا کے اس ٹویٹ پر پاکستانیوں نے بھی ان کے اس آئیڈیا کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ہمارے لیے سندھ پاکستان کا حصہ ہے۔ آپ اپنے دورہ پاکستان کی منصوبہ بندی کریں۔ انشاء اللہ آپ کو پاکستان کے چاروں صوبوں میں خوش آمدید کہا جائے گا۔جبکہ ٹویٹر پر سپنا کے لیے ایک ٹرینڈ WellcomeToSindhSapna# بھی متعارف کروایا گیا۔ ٹویٹر صارفین کا کہنا تھا کہ ہم اس ٹرینڈ کو مقبول کرتے ہیں اور ہمسایہ ملک کی فلم ساز خاتون کو پاکستان آنے میں مدد کرتے ہیں۔ایک صارف نے بھارتی فلم ساز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ٹویٹ میں نہایت ایمانداری ہے، اُمید کرتا ہوں کہ ایک دن آپ کے سارے خواب پورے ہوں گے۔

FOLLOW US