Sunday May 5, 2024

اللہ میاں بیوی کو سلامت رکھے ، میں ان کی صلح کروائوں گی، محسن عباس اور فاطمہ کی جوڑی دوبارہ جوڑنے کیلئے اہم شخصیت میدان میں آگئی

لاہور(نیوز ڈیسک)گلوکارہ ترنم ناز نے محسن عباس اور ان کی اہلیہ کے درمیان صلح کروانے کا اعلان کر دیا۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گلوکارہ ترنم ناز کا کہنا ہے کہ آج کل اس معاملے پر بہت شور مچا ہوا ہے۔میں یہ کہوں گی کہ یکطرفہ بات نہ کی جائے۔اپنے پیغام میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللہ ان میاں بیوی کو سلامت رکھے۔اور ان کا جوڑا دوبارہ جڑ جائے۔عورت ہونے کے ناطے میں چاہتی ہوں کہ دونوں میاں بیوی کی صلح ہو جائے،میں خود ان کی صلح کروانے کی کوشش کروں گی۔ترنم ناز نے یہ بھی کہا کہ محسن عباس کی بات بھی سننی چاہئیے ان کی شادی کو چار سال ہو گئے ہیں۔پہلے کبھی اتنا شور نہیں اٹھا اب اچانک کیا بات ہو گئی ہے۔میاں بیوی میں جھگڑے ہوتے رہتے ہیں۔انصاف کا تقاضہ یہی ہے کہ دوںوں کی بات سنی جائے اور عدالت خود ان کا فیصلہ کرے گی۔جب کہ دوسری جانب اداکار

محسن عباس حیدر نے کہا ہے کہ مردوں کے لئے بھی این جی اوز قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ اداکار محسن عباس حیدر جو ان دونوں اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے کافی تنقید کا شکار ہیں ان کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ وقت ثابت کرے گا کہ میں درست ہوں یا فاطمہ سہیل کے لگائے گئے الزامات سچ ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کو ملک کے معاشرتی نظام پر افسوس ہوتا ہے جہاں خواتین کا دفاع کرنے کے لئے این جی اوز موجود ہیں لیکن مردوں کے دفاع کے لئے ایسا کوئی ادارہ موجود نہیں ہے۔واضح رہے چند روز قبل اداکار وگلوکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ نے اپنے شوہر پر تشدد اوربے وفائی کا الزام لگایا تھا۔پولیس نے گزشتہ روز دونوں فریقین کے بیانات ریکارڈ کرنے کے بعد ملزم محسن عباس کے خلاف مقدمہ درج کیاتھا، مقدمے میں جان سے مار دینے کی دھمکیاں اور امانت میں خیانت کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

FOLLOW US