Sunday May 5, 2024

مہوش حیات نے وزیراعظم عمران خان سے ایسی اپیل کردی کہ جان کر آپ بھی ان کی تائید کرینگے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اداکارہ مہوش حیات نے وزیر اعظم عمران خان سے قومی کھیل ہاکی کے لئے بہتر اقدامات کرنے کی اپیل کردی۔ٹویٹر پر مہوش حیات نے کہا کہ ہمیں کھیلوں میں اس وقت سب سے زےادہ ہمارے قومی کھیل ہاکی کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے اور وہ اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان سے ہاکی فیڈریشن اور کھلاڑیوں کے لئے بہتر اقدامات اور سہولےات مہیا کرنے کی اپیل کی ہے۔ان کاکہناہے کہ اگر کھلاڑےوں پر توجہ دی جائے اور ان کو جدید سہولیات مہیا کی جائیں تو وہ بین الاقوامی طور پر خود کو منواسکیں گے۔دوسری جانب معروف ڈرامہ اداکارہ فاطمہ آفندی کا کہنا ہے کہ بہت سی خواتین ایسی

بھی ہیں جوکہ دوسری شادی شدہ خواتین کا گھر برباد کرنے کو اپنا کارنامہ سمجھتی ہیں۔فاطمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں حال ہی میں سامنے آنے والے محسن عباس حیدر اور اُن کی اہلیہ کے جھگڑے کے حوالے سے کہا کہ صرف مرد ہی نہیں بلکہ خواتین کو بھی جوابدہ ہونے کی ضرورت ہے۔ اب خواتین شادی شدہ مرد کو تلاش کرتی ہیں۔ یہ دنیا کہاں پہنچ چکی ہے۔فاطمہ آفندی نے کہا کہ میں ایسے معاملات میں ہمیشہ خاموش رہتی ہوں لیکن اب مجھے کہنے کی ضرورت ہے کیوں کہ عوامی شخصیت ہونے کے ناطے لوگ مجھے اور میرے شوہر کو جانتے ہیں۔ میرے شوہر (کنور ارسلان) اکثر بتاتے ہیں کہ کام کے مقام پر خواتین خود آگے بڑھ کر ان کو لبھاتی ہیں اور فون نمبر کے تبادلے کا کہتی ہیں یہ پتا ہونے کے باوجود بھی کہ یہ شخص ناصرف شادی شدہ بلکہ بچوں کا باپ ہے۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ شوہر نے مجھے سوشل میڈیا پر خواتین کے میسجز بھی دکھائے۔ ایک روز انہوں نے غصے میں خاتون سے کہہ بھی دیا کہ کیا آپ کو پتا نہیں ہے کہ میں شادی شدہ ہوں جس پر خاتون نے جواب دیا کہ مجھے پتا ہے لیکن یہ باتیں معنی نہیں رکھتیں۔فاطمہ نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پر خواتین کے بہت سے گروپ کا حصہ ہونے کی وجہ سے روز خواتین کی کہانیاں سننے کو ملتی ہیں جو اس پریشانی سے گزر رہی ہوتی ہیں۔ان خواتین نے بتایا کہ وہ دوسری خواتین کی وجہ سے پریشانی کی شکار ہیں جو اُن کے شوہروں کو لبھا کر گھر برباد کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔فاطمہ آفندی نے یہ بھی کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ آج کل خواتین دوسری شادی شدہ خواتین کا گھر برباد کرنے کو کارنامہ سمجھتی ہیں خصوصاً ان کا جن کو وہ جانتی ہیں۔ یہ سلسلہ اب رکنا چاہئے۔

FOLLOW US