Wednesday January 22, 2025

’’دیوی جی‘‘ ماہرہ خان نے مادھوری ڈکشٹ سے موازنہ کرنے پر مداحوں کو کیا کہہ دیا ، حیرت انگیز تفصیلات

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے بالی ووڈ کی ڈانسنگ اسٹار مادھوری ڈکشٹ سے موازنہ کیے جانے پر مداحوں کا شکر گزار ہوتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا اور مادھوری کا کوئی مقابلہ نہیں۔اداکارہ ماہرہ خان فلم’’سپر اسٹار‘‘کے گانے’’نوری‘‘ پر بہترین رقص کرکے ہر جانب سے داد وصول کررہی ہیں۔ اس گانے کو یوٹیوب پر اب تک 4 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔ گانے میں ماہرہ خان خوبصورت تو لگی ہی ہیں تاہم پورے گانے میں جو چیز سب سے زیادہ دیکھنے لائق ہے وہ ان کا ڈانس ہے۔ماہرہ نے اتنی خوبصورتی سے رقص کیا ہے کہ بالی ووڈ اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ہر طرف ماہرہ کے ڈانس

کے چرچے ہیں یہاں تک کہ ان کا موازنہ بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ سے کیاجارہا ہے۔ٹوئٹر پر حسن چوہدری نامی صارف نے ماہرہ خان کے رقص کی تعریف کرتے ہوئے کہا مادھوری کون ہیں؟ ماہرہ خان اس گانے میں غیر معمولی نظر آئی ہیں۔جواب میں ماہرہ خان نے جو کہ خود بھی مادھوری کی بہت بڑی پرستار ہیں ، لکھا کہ ’اوئے دیوی جی کا مقابلہ نہیں ۔۔۔۔ لیکن شکریہ ‘‘۔ماہرہ خان نے اپنی پسندیدہ اداکارہ سے متاثر ہو کر انہیں دیوی جی تو کہہ ڈالا لیکن بہت سے ٹوئٹر صارفین کو ان کی یہ بات پسند نہیں آئی جبکہ کچھ نے ان سے اتفاق بھی کیا۔اس ٹویٹ کے بعد گانے میں ماہرہ خان کے اسٹیپس بھارتی صارفین کو مادھوری کے گانوں کی ہی نقالی لگنے لگے۔ماہرہ کی نئی فلم ’’سپر اسٹار ‘‘ کے تین منٹ دورانیے پر مشتمل ٹریلر کا آغاز نوری ( ماہرہ خان ) سے ہوتا ہے جو اپنی خوابوں کی دنیا میں مگن رہتی ہے جب تک کہ اس کا سامنا حقیقت سے نہیں ہوتا. فلم نگری کے ایک سپر اسٹار سمیر خان (بلال اشرف ) سے نوری کو پیار ہوجاتا ہے لیکن اس سفر میں کچھ تلخ موڑ آتے ہیں اور دونوں کی راہیں الگ ہو جاتی ہیں۔ٹریلر میں کہانی کے اتار چڑھاؤ اتنے دلچسپ انداز میں دکھائے گئے ہیں کہ سبھی کو اس فلم کا انتظار ہے۔فلم عید الضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

FOLLOW US