Saturday May 18, 2024

محسن عباس نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر کیا جھوٹ بولا، فاطمہ سہیل کی بہن نے بھانڈا پھوڑ دیا، ثبوت سامنے لے آئیں

لاہور(نیوز ڈیسک)فاطمہ سہیل کی بہن نے دعویٰ کیا کہ اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر نے گذشتہ روز اپنی پریس کانفرنس میں قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر جھوٹ بولا۔ انہوں نے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں محسن عباس نے کہا تھا کہ میں سیدھا تھانے سے آیا ہوں، اور جو رپورٹ انہوں نے میرے خلاف درج کروائی ہے میں اُسی کا جواب لے کر آیا ہوں۔فاطمہ سہیل کی بہن کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں فاطمہ سہیل اور پولیس افسر کی ٹیلی فونک گفتگو بھی شئیر کی۔ فاطمہ سہیل نے پولیس افسر سے سوال کیا کہ ابھی محسن نے پریس کانفرنس میں قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر کہاہے کہ وہ پولیس اسٹیشن سے آرہے ہیں ، کیا یہ سچ ہے ؟ جس پر پولیس افسر کا کہنا تھا کہ دوباتیں ہیں کہ صبح آپ نے

ایس پی صاحب کے پاس آنا ہے ۔میں یقینی طور پر یہ بات کہنے کو تیار ہوں کہ وہ تھانے آیا ہی نہیں۔ میں اُسے کب سے کال کر رہا ہوں کہ پولیس اسٹیشن آؤ لیکن وہ نہیں آیا۔ میں نے ایس پی اور ایس ایس پی صاحب کو بھی اس حوالے سے آگاہ کیا۔ جس پر فاطمہ سہیل نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ انہوں نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر جھوٹ بولا تھا کہ میں تھانے سے آ رہا ہوں جس پر پولیس افسر نے کہا کہ ہمارے تھانے میں کیمرے نصب ہیں جس کی ریکارڈنگ آئی جی آفس میں ہوتی ہے۔میرے بس میں نہیں ہے کہ میں اُس ریکارڈنگ کو چیک کر سکوں یا ڈیلیٹ کر سکوں۔ اُس نے اپنا بیان بھجوایا تھا جس پر میں نے ایس پی اور ایس ایس پی کو آگاہ کیا کہ محسن نے اپنا بیان بھجوادیا ہے۔

FOLLOW US