Saturday May 18, 2024

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کی معروف اینکر پرسن کیسا تھ شا دی

کراچی (نیوز ڈیسک )سوشل میڈیا پر اس وقت ایک سیاستدان اور اینکر پرسن کی شادی کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں تاہم ابھی تک اس حوالے سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آسکی ہے ، وہ سیاستدان اور کوئی نہیں بلکہ ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری ہیں اور ان کی دلہن معروف اینکر پرسن مدیحہ نقوی ہیں جو کہ اب ممکنہ

طور پر مدیحہ سبزواری کہلائیں گی ۔تفصیلات کے مطابق اینکر پرسن مدیحہ نقوی آج کل اے آر وائے نیوز سے وابستہ ہیں اور مارننگ شو ہوسٹ کر رہی ہیں تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے والی تصویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتاہے کہ جوڑے کے ایک جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل اور دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بیٹھے ہیں ۔شادی کی تقریب میں ان کے علاوہ دلہن کے قریبی دوستوں اور اہلخانہ نے شرکت کی۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ یہ فیصل سبزواری اور مدیحہ نقوی دونوں کی ہی دوسری شادی ہے ۔مدیحہ نقوی نے اچانک 2013 میں سید علی سے شادی کا اعلان کیا تھا اور تصاویر جاری کی تھیں جس نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا تھا تاہم بعدازاں انہیں مبارک بادوں کے پیغامات بھی موصول ہونا شروع ہو گئے لیکن یہ شادی زیادہ عرصہ نہ چل پائی اور دونوں میں علیحدگی ہو گئی جس کے بعد ا ب اینکر پرسن نے فیصل سبزواری سے شادی کر لی ہے ۔ایم کیوایم کی سابق رہنما ارم عزیم فاروقی کی جانب سے گزشتہ سال 2018 میں جون کے مہینے میں ایک ٹویٹ کیا گیا تھا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ”پارٹی کے ایک سابق ایم پی اے نے خفیہ

طو ر پر مارننگ پروگرام کی ہوسٹ سے شادی کر لی ہے اور ابھی تک اس کا عوامی سطح پر اعلان نہیں کیا ہے ۔“رضوان علی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فیصل سبزواری اور مدیحہ نقوی نے شادی کر لی ہے لیکن ارم عزیم فاروقی کا کہناہے کہ یہ شادی ایک سال قبل ہو ئی تھی۔ایم کیوایم کے رہنما اور مدیحہ نقوی کی شادی کی خبر سوشل میڈیا پر پھیل گئی ہے ۔ابی نامی صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فیصل سبزاری اور مدیحہ نقوی نے شادی کر لی ہے۔

FOLLOW US