Saturday May 18, 2024

عاطف اسلم بے سُرے اور ماہرہ خان اداکاری کے فن سے عاری، اداکارہ جویریہ عباسی کی نے اپنے ہی ساتھیوں کو کھری کھری سنادیں

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی نامور اداکارہ جویریہ عباسی نے گلوکار عاطف اسلم کو بے سُرا اور ماہرہ خان کو اداکاری کے فن سے عاری خوبصورت خاتون قرار دے دیا۔اداکارہ جویریہ عباسی نے نجی ٹی وی شو میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں وہ سعدیہ امام کو اپنی جانی دشمن سمجھتی ہیں تاہم وہ کس بنا پر سعدیہ کو دشمن سمجھتی ہیں اس بارے میں انہوں نے بتانے سے گریز کیا۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں سب سے بہتر اداکار فیصل قریشی ہیں جب

کہ مہوش حیات انہیں بطور اداکارہ پسند ہیں۔مشہور بے سرے گلوکار کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر جویریہ عباسی نے کہا کہ ان کے نزدیک عاطف اسلم بہت مشہور گلوکار ہیں لیکن وہ بے سُرے ہیں۔جویریہ عباسی نےکہا ان کا ماننا ہے کہ عدنان صدیقی کو اداکاری چھوڑدینی چاہیے کیونکہ وہ صرف پُرکشش انسان ہیں لیکن اچھے اداکار نہیں ہیں۔ ماہرہ خان کے حوالے سے جویریہ عباسی کا کہنا تھا کہ وہ بھی خوبصورت عورت ہیں لیکن مجھے سمجھ نہیں آتا کہ وہ فلموں میں کیوں آرہی ہیں۔

FOLLOW US