Tuesday September 17, 2024

بونی کپور کا سری دیوی کے مداحوں کیلئے جذباتی پیغام

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ آنجہانی سری دیوی کی آخری رسومات کے بعد ان کے شوہر بونی کپور نے اداکارہ کے مداحوں کے نام جذباتی پیغام میں انہیں زندگی کا پیار اور فیملی کا محور قرار دیا ہے۔سری دیو ی کے ٹوئٹر اکائونٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک نوٹ میں بونی کپور کا کہنا ہے کہ اب ان کی بنیادی فکر اپنی بیٹیوں جہانوی اور خوشی کا تحفظ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایک دوست، بیوی اور دو بیٹیوں کی ماں کو کھو دینے کا نقصان الفاظ میں بیان

نہیں کیا جاسکتا۔خوش نصیب ہوں کہ ارجن اور انشولا کی سپورٹ اور محبت میرے ساتھ ہے۔بحیثیت ایک فیملی ہم نے اس ناقابل برداشت نقصان کا سامنا کرنے کی کوشش کی ہے

FOLLOW US