Thursday May 2, 2024

بھارت میں بڑھتے مظالم پر مشہور اداکارہ نے مسلمانوں کی حمایت میں آواز اٹھا دی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں بڑھتے ہوئے مظالم پر بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے مسلمانوں کی حمایت میں آواز اٹھا دی۔اداکارہ نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر بھارت میں موجود مسلمانوں سے معافی مانگی اور کہا کہ بھارت بھی آپ کا ملک ہے۔ اگر آپ پر کوئی ظلم کرتا ہے تو اس پر خاموش نہ رہیں بلکہ ظلم کیخلاف آواز بلند کریں۔اداکارہ نے کہا کہ ایک عورت ہونے کی حیثیت سے میں یہ کہہ سکتی ہوں ہمیں ہر روز تعصب اور غیر منصفانہ سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

FOLLOW US