Thursday May 2, 2024

سنی دیول ہندو انتہا پسند جماعت میں شامل ہو گئے وزرات عظمیٰ بارے دھماکے دار بیان جاری

نئی دہلی(آئی این پی)بھارت میں عام انتخابات کے چلتے بہت سی نامور بولی وڈ شخصیات اپنے فلمی کیریئر کے ساتھ ساتھ سیاست میں شمولیت اختیار کررہی ہیں، ایسی ہی شخصیات کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے اداکار سنی دیول بھی بھارتیہ جنتا پارٹی(پی جی پی)کا حصہ بن گئے۔سنی دیول نے نئی دہلی میں وزیر دفاع نرملا سیتا رمن اور ریلوے کے وزیر پیوش گوئل

کی موجودگی میں بی جے پی کی رکنیت حاصل کی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی میں رکنیت اختیار کرنے کے بعد اداکار کا کہنا تھا کہ بھارت کو نریندر مودی کو دوبارہ وزیر اعظم بنانے کی ضرورت ہے۔سنی دیول نے کہا کہ جس طرح میرے والد اٹل جی کے ساتھ جڑے رہے اس ہی طرح میں بھی مودی جی کا ساتھ دینے آیا ہوں۔اداکار کا کہنا تھا کہ میں بی جے پی کے لیے جو بھی کرسکتا ہوں کروں گا، میں بولوں گا نہیں آپنے کام سے کرکے دکھائوں گا۔اس موقع پر نرملا سیتا رمنا کا کہنا تھا کہ سنی دیول کا پی جے پی میں شمولیت اختیار کرنا مجھے ان کی فلم بارڈر کی یاد دلاتا ہے، بارڈر جیسی فلم سے ہی اندازہ ہوتا ہے کہ سنی دیول حب الوطنی کو کتنا سمجھتے ہیں، مجھے بیحد خوشی ہورہی ہے کہ سنی دیول جیسے اداکار بی جے پی کا حصہ بنے۔

FOLLOW US