Thursday May 2, 2024

عامر لیاقت کی پھر سے ٹی وی اسکرین پر واپسی، اس مرتبہ ایک نہیں بلکہ کتنے چینلزپر نظر آئیں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ایک بار پھر ٹیلی ویژن سکرینز پر نظر آئیں گے تاہم اس بار عامر لیاقت سرکاری ٹیلی ویژن یعنی کے پی ٹی وی پر نظریں آئیں گے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مغفرت کی رات شب برأت کے موقع پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی ٹی وی سکرین پر واپسی ہوئی۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے شب برأت کے موقع پر مذہبی پروگرام کی میزبانی کی۔اس ٹرانسمیشن کے دوران عامر لیاقت کو نعتیں پڑھتے بھی دیکھا گیا۔اس خصوصی ٹرانسمیشن میں عامر لیاقتط نے ایک اہم اعلان کیا

اور کہا کہ ناظرین اب انہیں رمضان ٹرانسمیشن کے دوران پی ٹی وی پر دیکھتے رہیں گے.عامر لیاقت حسین نے کہا کہ “ہمارا رمضان” کے نام سے ان کے رمضان کے پروگرام پر پی ٹی وی،پی ٹی وی نیشنل، پی ٹی وی نیوز، پی ٹی وی بولان، اور پی ٹی وی گلوبل پر نشر کیا جائے گا۔اس ٹرانسمیشن میں “انعام دستک ” کے نام سے بھی ایک پروگرام ہو گا جو کہ رات 9 بجے سے صبح دس بجے تک نشر ہو گا،جب کہ رات 10 بجے سے 12 بجے کے دوران عامر لیاقت “انعام دستک” پروگرام کی میزبانی کریں گے۔خیال رہے اس سے قبل عامر لیاقت مخلتف نجی ٹی وی چینلز پر رمضان ٹرانسمیشن کرتے رہے ہیں جب کہ اس حوالے سے ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ میں رمضان ٹرانسمیشن کی تنخواہ نہیں لیتا اور پچھلے 18سال سے میرے شو کی ریٹنگ اول نمبر پر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ چینل کوئی بھی ہو اس میں برکت نہیں بلکہ حرکت میں برکت ہوتی ہے اور باقی محنت ہماری ہوتی ہے ۔ میری رمضان ٹرانسمیشن کے دو مقاصد تھے کہ ایک تویہ کے رمضان کی فضیلت کو اسکی روح کے مطابق اجاگر کرنا ہے اور دوسرا غریبوں کی مدد کرنا ہے اور اب تک گیارہ سو اکیس خاندانوں کی کفالت کی جا رہی ہے اور میں اپنے مقصد میں بہت حد تک کامیاب رہا ہوں۔

FOLLOW US