Friday May 17, 2024

قیامت کے حوالے سے گستاخانہ بیان پر اداکارہ نے معافی مانگ لی

ڈھاکہ (آئی این پی) بنگلہ دیش میں ٹی وی ڈراموں کے صف اول کی اداکارہ صفا کبیر نے موت کے بعد کی زندگی کے حوالے سے اپنے بیان پر شدید تنقید کے بعد معافی مانگ لی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے کہا تھا کہ وہ موت کے بعد زندگی پر یقین نہیں رکھتی۔انٹرویو کی ویڈیوجلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صفا کبیر کے اس بیان کو بعض لوگوں نے جنت اور جہنم سے

انکار کے مترادف قرار دے دیا اور وہ سوشل میڈیا میں شدید تنقید کی زد میں آئے۔اداکارہ نے سخت تنقید کے بعد اپنی فیس بک وال پرمعذرت شائع کی جس میں انہوں نے ملحد ہونے کے الزامات کی تردید کی۔ صفا کبیر نے کہا کہ ‘اگر مجھ سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو میں اللہ تعالی سے معافی مانگتی ہوں،اللہ تعالی بہت مہربان اور رحم کرنے والا ہے۔

FOLLOW US