Saturday May 18, 2024

میرا بھی جنسی استحصال ہوا

میرا بھی جنسی استحصال ہوا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)ہالی ووڈ کے بعد بالی ووڈ میں بھی می ٹو مہم زوروں پر ہے اور اب تک کئی پردہ نشینوں کے نقاب الٹ چکے ہیں۔ کئی اداکاراؤں نے خود کے ساتھ ہونے والے جنسی استحصال کے بارے میں بات کی ہے جس میں ایک نیا اضافہ بالی ووڈ کی دنگل گرل فاطمہ ثنا شیخ ہیں۔اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ ان کا بھی بالی ووڈ میں جنسی استحصال ہوا ہے لیکن وہ اس بارے میں بات نہیں کرنا چاہتیں۔ اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ اپنی زندگی کی

کوئی بھی ایسی بات لوگوں کے سامنے نہیں لانا چاہتیں بلکہ خود ہی اپنے طریقے سےان معاملات سے نمٹیں گی۔انہوں نے می ٹو مہم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی معاشرے میں بھی جنسی استحصال جیسے مسائل پر بات کرنا شروع ہوگئی ہے جو کہ اچھی پیشرفت ہے، اس مہم کی وجہ سے اب لوگ ایسا کچھ کرنے سے ڈرنے لگے ہیں۔خیال رہے کہ بالی ووڈ میں می ٹو مہم کا آغاز گزشتہ برس ہوا تھا جب اداکارہ تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا۔

FOLLOW US