Saturday May 18, 2024

دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا

دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )معروف گلوکار علی ظفر کے وکیل بیرسٹر حسن نیازی نے کہاہے کہ علی ظفر نے گلوکارہ میشاشفیع کیخلاف کریمنل کارروائی کیلئے درخواست دائر کر دی ہے جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ میشاشفیع نے اپنے خلاف دعوے کے جواب میں جھوٹا بیان حلفی جمع کروایا۔تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار علی ظفر کے وکیل بیرسٹر حسن نیازی نے کہاہے کہ علی ظفر نے گلوکارہ میشاشفیع کیخلاف کریمنل کارروائی کیلئے درخواست دائر کر دی ہے جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ میشاشفیع نے اپنے خلاف دعوے کے جواب میں جھوٹا بیان حلفی جمع کروایا۔تفصیلات کے مطابق حسن نیازی اپنے ٹویٹ میں کہناتھا کہ اس جرم کی سزا دس سال قید ہے۔علی ظفر کی جانب سے دائر کیے گئے

ہتک عزت کیس میں میشا شفیع نے اپنے دفاع میں جو کاغذات جمع کروائے ہیں جو جعلی ہیں ۔حسن نیازی کی جانب سے درخواست کا ایک سکرین شاٹ بھی شیئر کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ تقریبا ایک سال ہو گیا ہے اور دوسری پارٹی کی جانب سے مسلسل تاخیر حربے اپنا کر عدالت کا قیمتی وقت ضائع کیا جارہا ہے اور آج بھی سماعت کے دوران ایسا ہی ہوا۔ حیران کن طور پر آج عدالت میں استدعا کی گئی کہ میشا شفیع ملک سے باہر ہیں لیکن دوسری جانب سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ عورت مارچ میں شریک ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق دونوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ ایک مشروب ساز کمپنی کا ٹی وی کمرشل بنا ہے اور اس پر دونوں کا اختلاف تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق میشاءشفیع کے الزامات کے بعد شوبز حلقوں میں مختلف چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں اور سب کا ہی یہ کہنا ہے کہ دونوں میں گہری دوستی تھی جبکہ دونوں کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑائی کی وجہ ایک ٹی وی کمرشل ہو سکتا ہے۔

FOLLOW US