Saturday May 18, 2024

بدقسمت لڑکی کے ساتھ کب کیا ہوا ؟ شرمناک تفصیلات منظرعام پرآگئیں

بدقسمت لڑکی کے ساتھ کب کیا ہوا ؟ شرمناک تفصیلات منظرعام پرآگئیں

کراچی(ویب ڈیسک ) 22فروری کوکراچی کے علاقہ موچکو میں پاسکو روڈ پہ ایدھی قبرستان کے قریب سے پولیس کو ایک لڑکی کی لاش ملی ، بعد ازاں اس لڑکی کی شناخت ارباب کے نام سے ہوئی جو کہ ماڈل گرل تھی اور عائشہ منزل کی رہائشی تھی۔ ارباب عرف ہانی زیدی کی ہلاکت پر ہونےوالی تفتیش سے پتہ چلا کہ مقتولہ کے فون کی آخری لوکیشن گلزار ہجری کے ایک میٹرنٹی ہوم میں تھی جس پر پولیس نے چھاپہ مار کے میٹرنٹی ہوم کی نرس اور اس کے اسسٹنٹ کو گرفتار کر لیا۔ نرس نے تفتیش کے دوران اعتراف کر لیا کہ ماڈل گرل میٹرنٹی ہوم میں غلط انجیکشن لگنے کے باعث ہلاک ہوئی

اور انہوں نے ماڈل گرل کی لاش موچکو کے علاقے میں ایدھی قبرستان کے پاس پھینک دی، تاہم پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ نرس نے مزید بتایا کہ ارباب کو اسقاط حمل کے آپریشن کے لیے ارباب کا دوست عمر لایا تھا جو کہ اسلام آباد کارہائشی ہے۔اب پولیس عمر کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد جائے گی۔ سٹی ڈسٹرکٹ کماڑی ڈویژن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ نرس اور اس کا اسسٹنٹ پولیس کی حراست میں ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ اور جلد پولیس ارباب عرف ہانی زیدی کے دوست عمر کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد جائے گی۔ ارباب عائشہ منزل کی رہنے والی تھی اور ماڈلنگ کرتی تھی۔ ارباب کو ماڈلنگ کے حلقے میں ہانی زیدی کے نام سے جانا جاتا تھا۔ پولس تفتیش کر رہی ہے کہ ہانی زیدی کو اسکا دوست کیوں آپریشن کے لیے لے کر آیا اور کیسے غلط انجیکشن سے اس کی موت واقع ہوئی۔ پرائیویٹ کلینکس میں اس سے پہلے بھی نرسز اور ڈاکٹرز کی غفلت کے باعث ایسے واقعات پیش آچکے ہیں۔ اس کےعلاوہ ماڈل گرلز پہلے بھی اس قسم کے مشکوک حالات میں ہلاک ہو چکی ہیں کچھ ہی عرصہ پہلے مشہور ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ کے قتل کا واقعہ بھی سامنے آیا تھا۔

FOLLOW US