Saturday May 18, 2024

بہت ہو گئی اداکاری اب یہ کام کرتے ہیں ۔۔۔۔

بہت ہو گئی اداکاری اب یہ کام کرتے ہیں ۔۔۔۔

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستانی ٹی وی اور سٹیج کی دنیا میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اداکار جان ریمبو اور اداکارہ صاحبہ نے بزنس کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے فٹنس کلب بنالیا جس کی افتتاح گزشتہ روز معروف فلمسٹار ریما خان نے کیا ، تقریب میں شوبز کے نامور افراد نے شرکت کی،ان میں جن میں شان شاہد،کاشف محمود،نشوبیگم،سعیدہ امتیاز، مائرہ حمید اوراربازخان سمیت لوگ شامل تھے ۔تقریب کے شرکاء نے صاحبہ اور ریمبو کو مبارکباد کیساتھ کامیابی کی دعائیں دیں اور کہا فنکاروں کو خوشحالی کے دور میں کوئی نہ کوئی بزنس ضرور کرنا چاہیے

تاکہ مستقبل میں انہیں پریشانی نہ ہو کیونکہ اکثر یہی دیکھنے میں آیا ہے بڑھاپے میں فنکاروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یاد رہے کہ اس سے قبل یہ خبر بھی آئی تھی کہ پاکستانی فنکاروں میں بزنس کا رجحان تیزی سے فروغ پارہا ہے ۔چندروز قبل شان شاہد نے فرنیچر کابزنس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ اب گلوکارہ عینی خالد نے بیوٹی بزنس میں آنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کا برانڈ کرل پی ڈبلیو آر بہت جلد لانچ کردیا جائے گا۔عینی خالد نے بتایا کہ ان کا برانڈ شیمپو،کرل کریم اور کنڈیشنر سمیت خواتین کے لئے بہت سی چیزیں متعارف کرائے گا، اسی حوالے سے بھارتی اداکار بھی کسی سے کم نہیں ، بھارتی فلم نگری وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اب کارپوریٹ سیکٹر کی شکل بھی اختیار کرچکا ہے جس سے منسلک ستارے ناصرف مختلف برانڈز کے ساتھ معاہدے کرکے کروڑوں کماتے ہیں وہیں کچھ اداکار ایسے بھی ہیں جنہوں نے ایک قدم آگے بڑھ کر باقاعدہ بزنس میں قدم رکھا اور کامیاب بزنس مین بھی کہلائے، بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا شمار ناصرف بالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے بلکہ وہ کامیاب بزنس مین بھی ہیں۔ کنگ خان کی ریڈ چلیزانٹرٹینمنٹ کے نام سے پروڈکشن کمپنی ہے، یہ کمپنی نا صرف فلمسازی کاکام کرتی ہے بلکہ دیگر پروڈکشن ہاؤسز کو ویژول ایفیکٹس اور اینیمیشن سروس بھی فراہم کرتی ہے۔ شاہ رخ خان اس کمپنی کے شریک بانی ہیں۔ اس کے علاوہ شاہ رخ خان نے آئی پی ایل میں سرمایہ کاری کی ہوئی ہے اور وہ کولکتہ نائٹ رائڈرز کے بانی ہیں۔ کنگ خان نے منافع بخش بزنس کڈز زینیا (بچوں کے پارک)میں بھی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے، شلپا شیٹھی کامیاب اداکارہ کے ساتھ ساتھ کامیاب بزنس وومن بھی ہیں۔ شلپا اوران کے شوہر راج کندرا آئی پی ایل ٹیم راجستھان رائلز کے مالک تھے تاہم آئی پی ایل میں فکسنگ کے الزامات کے بعد انہوں نے اپنے شیئرز فروخت کردئیے۔ آئی پی ایل کے علاوہ شلپا شیٹھی اپنے شوہر راج کندرا کے دیگر بزنس میں بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ ان کی اپنی پروڈکشن کمپنی اور اسپا کی چین بھی جو پورے بھارت میں پھیلی ہوئی ہے، اداکار

سنیل شیٹھی بالی ووڈ کے ماضی کے کامیاب اداکار ہونے کے ساتھ کامیاب بزنس مین بھی ہیں۔ سنیل شیٹھی نے فٹنس کے بزنس میں سرمایہ کاری کی ہوئی ہے اور ان کے جم پورے بھارت میں موجود ہیں۔ سنیل شیٹھی پوپ کارن نامی پروڈکشن کمپنی کے ساتھ بوتیک کے مالک بھی ہیں۔ صرف یہی نہیں سنیل شیٹھی نے ریسٹورنٹ کے بزنس میں سرمایہ کاری کرنے کے ساتھ رئیل اسٹیٹ کے بزنس میں بھی قدم جمائے ہوئے ہیں ، اور اب پاکستانی انڈستری کے حوالے سے بھی یہ خبر ہے کہ پاکستانی ٹی وی اور سٹیج کی دنیا میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اداکار جان ریمبو اور اداکارہ صاحبہ نے بزنس کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے فٹنس کلب بنالیا ہے۔

FOLLOW US