Sunday May 5, 2024

جنگ کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ کس کے خلاف ہونی چاہیے جان ابراہم نے جوشیلے بیانوں سے سپرہٹ بننے کی کوشش کرنے والے بھارتی اداکاروں کا سارا کھیل ہی خراب کر دیا

جنگ کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ کس کے خلاف ہونی چاہیے جان ابراہم نے جوشیلے بیانوں سے سپرہٹ بننے کی کوشش کرنے والے بھارتی اداکاروں کا سارا کھیل ہی خراب کر دیا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار جان ابراہم نے کہا ہے کہ جنگ دہشت گردی کے خلاف ہونی چاہیے لیکن کسی ملک کے خلاف نہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق جان ابراہم نے کہا کہ ’میرے خیال میں جنگ کسی مخصوص ملک اور مذہب کے خلاف نہیں ہونی چاہیے بلکہ دہشت گردی کے خلاف لڑنا چاہیے اس معاملے میں میرا موقف واضح ہے کیوں کہ میں اْن اداکاروں کی طرح نہیں ہوں جو کہتے ہیں

کہ پتہ نہیں یہ بیان عوام کو اچھا لگے گا یا بْرا۔جان ابراہم نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اس معاملے کو یہی ختم کرنے کی ضرورت ہے ہمیں روایتی لوگوں میں ڈھل کر دوسرے ملک سے لڑائی مول نہیں لینی چاہیے، مسئلہ یہ ہے کہ پوری دنیا میں یہی ہورہا ہے، ہم شدت پسندی کی جانب جارہے ہیں۔

FOLLOW US