Sunday May 5, 2024

بالی وڈ اداکار پریانکا چوپڑا کو یونیسیف کی خیرسگالی سفیر کے عہدے سے ہٹایا جائے۔ قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

بالی وڈ اداکار پریانکا چوپڑا کو یونیسیف کی خیرسگالی سفیر کے عہدے سے ہٹایا جائے۔ قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور (نیوزڈیسک) : پاک بھارت کشیدگی پر بالی وڈ کی فلمسٹار پریانکا چوپڑا نے جے ہند کا نعرہ لگایا اور پاکستان میں فضائی کارروائی کی بھارت کی کوشش کو سراہا ۔ جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔ تاہم اب پنجاب اسمبلی میں بالی وڈ فلمسٹار پریانکا چوپڑا کو یونیسیف کی خیرسگالی سفیر کے عہدے سے ہٹانے کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی

گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ پنجاب اسمبلی میں پریانکا چوپڑا کو یونیسیف کے خیرسگالی سفیر کے عہدے سے ہٹانے کی قرارداد جمع کروا دی گئی ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پریانکا چوپڑا نے بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی اور پاکستان میں بھارت کی دراندازی کی کوشش کو سراہا تھا۔ ہمیں یو این میں ایسی شخصیات کی ضرورت ہے جن کا مؤقف جنگ کے خلاف ہو۔ لہٰذا پریانکا چوپڑا کو خیر سگالی سفیر کے عہدے سے ہٹایا جائے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے ”گُڈ ول ایمبیسیڈر” کے عہدے کے لیے دیے گئے قواعد کے مطابق ان سفیروں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی غیر جانبدارای اور آزادی کا احترام کرتے ہوئے ایسے ہر کام سے اجتناب کریں گے جو اقوام متحدہ کی منفی عکاسی کرے۔ پاک بھارت کشیدگی پر جب بالی ووڈ سٹار اور اقوام متحدہ کی سفیر پریانکا چوپڑا بنے بھارت کی جانب سے پاکستان پر فضائی حملے کے بعد جے ہند کا نعرہ لگا کر اس کی حمایت کی تو سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے

اس کی مخالفت کی اور ے شمار صارفین نے یواین اور یونیسیف کو ٹیگ کر کے پریانکا چوپڑا کو ”گُڈ ول” ایمبیسیڈر کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا۔ یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا یونیسیف کی ”گُڈ ول” ایمبیسیڈر کے طور پر جنگ سے متاثرہ شام اور روہنگیا کے مہاجرین کیمپوں کے دورے بھی کر چکی ہیں۔

FOLLOW US