Saturday May 18, 2024

بھارتی طیاروں کی تباہی ،مہیش بھٹ بھی میدان میں آگئے ،اپنے میڈیابارے ایسی بات کہہ دی جس سے ہندوستان میں صف ماتم بچھ گئی

بھارتی طیاروں کی تباہی ،مہیش بھٹ بھی میدان میں آگئے ،اپنے میڈیابارے ایسی بات کہہ دی جس سے ہندوستان میں صف ماتم بچھ گئی

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ ہدایت کار مہیش بھٹ نے بھارتی طیارہ تباہ کیے جانے کے حوالے سے منفی رپورٹنگ کرنے اور عوام کو پاکستان کے خلاف اکسانے پر اپنے میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔پلوامہ حملے کے بعد سے ہی بھارتی میڈیا مودی حکومت کی کٹھ پتلی بنا رہا اور حملے کا سارا ملبہ پاکستان پر ڈالنے پر تلا رہا ، بھارتی شہریوں کو حقائق سے واقف

رکھنے کے بجائے جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈا کرکے عوام کو گمرہ کرکے جنگ پر اکساتا رہا۔بھارتی میڈیا کی منفی رپورٹنگ کو نہ صرف دنیا بھر میں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا بلکہ خود اُن کے عوام نے ہی میڈیا کے کردار پر انگلیاں اُٹھانا شروع کردیں اور اب مہیش بھٹ بھی جنگی جنون میں مبتلا بھارتی میڈیا کے نامناسب رویے پر بھڑک اُٹھے۔مہیش بھٹ نے ٹوئٹر پر اپنے ہی میڈیا کے کردار کو مختصراً بیان کرنے کے لیے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں تصویر کا ایک رخ دکھایا گیا کہ شیر ایک شخص پر حملہ آور ہے اور تماشائی اس منظر کو دلچسپی سے دیکھ کر لطف اندوز ہو رہے ہیں لیکن درحقیقت شیر جسم میں پیوست تیز دھار آلے کی وجہ سے غرا رہا ہے۔مہیش بھٹ نے ساتھ ہی بھارتی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو ہمیشہ سے ہی ظلم پسند رہا ہے۔ ماضی میں میدانوں میں گلیڈی ایٹر ایک دوسرے کو قتل کرتے تھے اور پورا تھیٹر جنونی لوگوں سے بھرا ہوتا تھا جہاں خون دیکھنے کے عادی لوگ ہوا کرتے تھے۔ اب ہمارے ٹی وی چینل بھی اس قبیح فعل کو دکھا کر لوگوں کے جنون کی تسکین کررہے ہیں۔واضح رہے کہ 27 فروری کو پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فضائیہ نے دو بھارتی طیارے مار گرائے تھے اور ایک پائلٹ کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

FOLLOW US