Saturday May 18, 2024

خفیہ ایجنٹ عدنان سمیع خان کے کارنامے جان کر بھارت میں بھی ہنگامہ اٹھ کھڑا ہوا صحافی مبشر لقمان نے بھی بیان دے ڈالا

خفیہ ایجنٹ عدنان سمیع خان کے کارنامے جان کر بھارت میں بھی ہنگامہ اٹھ کھڑا ہوا صحافی مبشر لقمان نے بھی بیان دے ڈالا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مخالف بھارتی اقدامات کی بڑھ چڑھ کر تعریفیں کرنے والے بھارتی شہری اور گلوکار عدنان سمیع خان کےلئے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں کیونکہ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے ان کا پوری طرح سے گھیرائو کرکے ان کے خلاف فقرے بازی شروع کر دی ہے۔ اور اس سوشل میڈیا مہم کو لے کر اب بھارت میں بھی تنازعہ اٹھ کھڑا

ہواہے۔ کیونکہ سوشل میڈیا پر عدنان سمیع خان کو بھارت میں پاکستان کا خفیہ ایجنٹ قرار دیا جا رہاہے۔معروف صحافی مبشر لقمان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے کہ کس طرح کچھ اوباش ہمارے عظیم خفیہ ایجنٹ عدنان سمیع کے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں، اب تک وہ ہمارا پرفیکٹ جاسوس رہا ہے لیکن اب اس کی حقیقت کھلنی شروع ہو گئی ہے۔مبشر لقمان نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ میری تمام دوستوں سے اپیل ہے کہ عدنان سمیع کو ایکسپوز نہ کریں، وہ ہمارے لیے انتہائی کٹھن حالات میں کام کر رہا ہے، اس کے وزن میں بھی درجنوں کلوگرام کمی ہو چکی ہے کیونکہ وہاں وہ صرف سبزیاں کھانے پر مجبور ہو چکے ہیں، ایک زمانے میں جو آدمی بہت بڑی بھینس ہوا کرتا تھا، اس نے کتنی بڑی قربانی دی ہے۔ایک صارف سعد بن طارق نے کہا کہ میرے خیال سے ہمیں اپنے ہیرو کو ایسے رسوا نہیں کرنا چاہیے، ابھی اس کا مشن مکمل نہیں ہوا، ایک صارف ڈاکٹر فرحان ورک نے ٹویٹ میں عدنان سمیع خان کے بارے میں لکھا کہ میں نے پاکستانیوں کو بہت روکا کہ ہمیں بھارتیوں کو نہیں بتانا چاہیے کہ عدنان سمیع خان کی والدہ کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے، اس کا باپ ایک ریٹائرڈ پاکستانی آرمی آفیسر ہے اور وہ خود آئی ایس آئی کے خالصتان ڈیسک پر کام کر رہا ہے لیکن کسی پاکستانی نے میری بات نہیں سنی۔ ایک اور صارف بینش ملک نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عدنان سمیع کے خاندان کی تفصیل کی تو کوئی بات نہ تھی لیکن کسی پاکستانی نے اس کی انتہائی خفیہ ادارہ جاتی تفصیلات بھی ظاہر کر دی ہیں کہ پاک فوج میں وہ میجر رینک پر ہے، اس نے 1989ء سے پاک آرمی جوائن کی ہوئی ہے اور اب آئی ایس آئی میں ہے۔ایک اور صارف نے تمام لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ عدنان سمیع خان کو جوتے پڑوا کے رہو گے۔

FOLLOW US