Saturday May 18, 2024

رات کو لاہورقلندر کے میچ جیتنے کے بعد ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے فواد رانا کے ساتھ ایسا کام کر ڈالا کہ پورے ملک کا دل جیت لیا

رات کو لاہورقلندر کے میچ جیتنے کے بعد ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے فواد رانا کے ساتھ ایسا کام کر ڈالا کہ پورے ملک کا دل جیت لیا

ملتان ( ویب ڈیسک) پی ایس ایل کے سنسنی خیز مقبالے جاری ہیں ، کل رات ملتان سلطانز اور لاہور قلندر کے درمیان شاندار مقابلہ ہوا ، جس میں لاہور قلندر نے فتح حاصل کی، اس فتح کے بعد ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے نھی سب کے دل جیت لیے ہیں ،کل رات ملتان سلطانز اور لاہور قلندر کے درمیان شاندار مقابلہ ہوا ، جس میں لاہور قلندر نے فتح حاصل

کی،لاہور قلندرز نے آخری گیند پر چھکا مار کر ملتان سلطانز کے خلاف میچ جیت لیا لیکن اپنی ٹیم ہارنے کے باوجود لاہور قلندرز کیلئے زبردست پیغام جاری کرنے والے علی ترین نے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں، ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ’ ہارنے کے باوجود میں نے کھیل کا بھرپور لطف اٹھایا، بلاشبہ اسے ٹورنامنٹ کا سب سے بہترین میچ قرار دیا جاسکتا ہے، ویز نے کیا ہی شاندار انداز میں میچ کا اختتام کیا، اس میچ میں اے بی ڈویلیئرز کی ماسٹر کلاس اور عمر صدیق کی ڈیبیو میچ میں نصف سنچری دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، اور سب سے بڑھ کر، رانا صاحب کو خوش دیکھ کر ہمیشہ ہی خوشی ملتی ہے، خیال رہے کہ ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 4 کے 10 ویں میچ میں لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 201 رنز کا ہدف دیا تھا ۔ فواد رانا کی ٹیم نے یہ ہدف آخری گیند پر چھکے کے ساتھ حاصل کیا۔یاد رہے کہ کستان سپر لیگ کے دسویں میچ میں لاہور قلندرز دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی، شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ملتان

سلطانز کے بلے بازوں نے اپنی ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کیا اور اوپننگ جوڑی نے ہی شاندار شراکت قائم کی، جیمس ونز نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 41 گیندوں پر 84 رنز بنائے جب کہ عمر صدیق نے نصف سنچری بنائی اور 53 رنز پر پویلین لوٹ گئے، ملتان سلطانز کی اوپننگ جوڑی نے 135 رنز کی شراکت قائم کی اور جیمس ونز لمی چنے کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، ملتان الیون نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بناکر لاہور قلندرز کو پہاڑ جیسا ہدف دیا ہے، سلطانز کی جانب سے جیمس ونس 84 اور عمر صدیق 53 رنز بنا کر نمایاں رہے، لاہور قلندرز کی جانب سے سندیپ لمی چنے نے 3، شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، قلندرز سلطانز کی جانب سے دیا گیا 201 رنز کا ہدف میچ کی آخری گیند پر حاصل کیا، لاہور کی جانب سے اننگز کا آغاز سہیل اختر اور فخر زمان نے کیا لیکن سہیل اختر زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 10 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ،، جب کہ پی ایس ایل میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے سلمان بٹ بھی صرف 17 رنز کے مہمان ثابت ہوئے،

FOLLOW US