Saturday May 18, 2024

آنند آہوجا نے سونم کو پہلی بار کب دیکھا تھا؟

آنند آہوجا نے سونم کو پہلی بار کب دیکھا تھا؟

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کے شوہر آنند آہوجا نے آخر کا ر سب کو بتا ہی دیا کہ انہوں نے سونم کپور کوپہلی بار کب دیکھا تھا۔آنند آہوجا نے انسٹاگرام کےذریعے اپنے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے سونم کو پہلی بار ان کی فلم ’دہلی 6‘ میں دیکھا تھا۔آنند کا کہنا ہے کہ ’دہلی6‘ کی رلیز کے دوران وہ نیویارک میں تھے جہاں انہیں ان کے گھر کی یاد ستانے لگی تھی کیونکہ انہیں اپنی فیملی سے دور دو سال ہونے والے تھے۔

اس دوران جب آنند نے اس فلم کا نام سُنا تو انہیں اپنے گھر کی یاد اور بھی زیادہ ستانےلگی جو دہلی میں ہے اور انہوں نے اس فلم کو دیکھنے کا فیصلہ کیاآنند کا کہنا ہے کہ انہیں اس فلم کو دیکھ کر کافی حد تک سکون و اطمینان میسر ہوا تھا اور دہلی کی یادیں تازہ ہوگئی تھیں۔واضح رہے کہ سونم کپور کی فلم ’دہلی 6‘ کو ریلیز ہوئے 10سال بیت چکے ہیں جس کا جشن سونم اور فلم کی کاسٹ زور و شور سے منا رہی ہے۔

FOLLOW US