Saturday May 18, 2024

دو پوائنٹس سے محروم ہونا توکچھ بھی نہیں اگر بھارت پاکستان سے ورلڈ کپ میچ نہ کھیلا تو اس کے ساتھ کیا سلوک کیا جا سکتا ہے آئی سی سی کا قانون بھی سامنے آگیا

دو پوائنٹس سے محروم ہونا توکچھ بھی نہیں اگر بھارت پاکستان سے ورلڈ کپ میچ نہ کھیلا تو اس کے ساتھ کیا سلوک کیا جا سکتا ہے آئی سی سی کا قانون بھی سامنے آگیا

دبئی(آئی این پی)بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان پر پابندی لگوانے کاخواہاں ہے۔لیکن آئی سی سی قوانین میں اس کی کوئی گنجائش نہیں۔ورلڈکپ میں پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ پرخود بھارت پر پابندی لگنے کا خطرہ ہو گا۔تفصیلات کے مطابق پلوامہ واقعے کے بعدبھارت کی انتہاپسندی میں اضافہ ہونے لگا۔ہربھجن سنگھ،سارو گنگولی اوراظہرالدین جیسے پلیئرز نے

ورلڈکپ میں پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ شروع کردیاجن کاکہنا ہے کہ پاکستان کوتنہاکرکے ہم تنہانہیں ہونگے۔بھارتی بورڈ کی ایڈمنسٹریٹرکمیٹی نے پاکستان پر پابندی کےلیے خط تیارکرلیالیکن ورلڈ گورننگ باڈی کے قوانین میں ایسی پابندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔پاکستان سے ورلڈ کپ کے میچ میں بائیکاٹ کی صورت میں بھارت پرمعطلی کے سائے لہرانے لگے ہیں۔ورلڈکپ میں پاک،بھارت میچ سولہ جون کواولڈٹریفرڈ میں شیڈول ہےجس کے پچیس ہزارسیٹوں کے اسٹیڈیم کےلیے چارلاکھ ٹکٹوں کی درخواستیں آن لائن موصول ہوئی ہیں۔حال ہی میں پاکستانی شوٹرز کوویزے جاری نہ کرنے پرآئی اوسی نے بھارت سے میزبانی کےلیے مذاکرات بند کردیے۔بھارت میں شیڈول ایونٹ کی اولمپک کوالیفائر حیثیت ختم کردی۔حکومتی ذرائع کاکہناہے کہ میچ کے بائیکاٹ پرآئی سی سی بھارت کے خلاف پابندی سمیت سخت اقدام کرسکتاہے۔جبکہ میچ نہ کھیلنے پرپاکستان کوبغیرکھیلے پوائنٹس مل جائیں گے۔

FOLLOW US