Sunday May 19, 2024

بیٹے کا غم جان لے گیا ۔۔۔ اپنے دور کی خوبصورت ترین پاکستانی اداکارہ کے انتقال کی خبر آگئی

بیٹے کا غم جان لے گیا ۔۔۔ اپنے دور کی خوبصورت ترین پاکستانی اداکارہ کے انتقال کی خبر آگئی

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی روحی بانو انتقال کر گئیں ہیں ، روحی بانوں 10 دنوں سے وینٹی لیٹر پر تھیں۔تفصیلات کے مطابق روحی بانو انتقال کر گئیں ہیں جن کے انتقال کی خبر انکی روبینہ یاسمین نے دی ہے۔ اس حوالے سے روبینہ یاسمین کا کہنا تھا کہ رو حی بانو گزشتہ کچھ عرصہ سے نفسیاتی مرض میں مبتلا تھیں

اور انہیں گردوں کا مرض بھی لاحق تھا، روحی بانو گزشتہ 10 دنوں سے لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں اور طبیعت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں اور آج انتقال کر گئیں ہیں، انکی آخر رسومات کب ہونگی؟ اسکا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔خیال رہے کہ روحی بانو پاکستانی شوبز انڈسٹری کا وہ نام ہے جس نے پاکستانی شوبز انڈسٹری پر سالوں راج کیا ہے ۔ اکلوتے جوان سالہ بیٹے علی کے قتل کا غم وہ سہار نہ سکیں اور نفسیاتی مرض میں مبتلا ہوگئیں ۔ ازداجی زندگی کے حوالے سے بھی روحی بانو سکون حاصل نہ کر سکیں، اور مستقل طور پر فاؤنٹین ہاؤس میں رہائش پذیر ہوگئیں، بعد میں یہ خبر بھی سامنے آئی کہ وہ اپنے بھائی کے گھر پر ہیں اور ٹھک ٹھاک ہیں۔ تاہم روحی بانوں فاؤنٹین ہاؤس میں اپنے علاج کے لیے آتی رہتی تھیں ، جہاں پر انکا علاج جاری تھا تاہم وہ گزشتہ کچھ عرصہ سے کافی علیل ہوگئیں اور انہیں لاہور کے اسپتال میں داخل کروا دیا گیا تھا ، جہاں وہ جانبر نہ ہوسکیں ۔

FOLLOW US