Sunday May 19, 2024

علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کیخلاف میڈیا پر بیان بازی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کیخلاف میڈیا پر بیان بازی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور (نیوزڈیسک) لاہور کی مقامی عدالت نے اداکار و گلوکار علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف میڈیا پر بیان بازی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد نے گلوکار علی ظفر کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت اداکارہ میشا شفیع کے وکلاء نے میڈیا پر بیان بازی کی علی ظفر کی درخواست پر

بحث مکمل کی، گلوکار علی ظفر کی جانب سے رانا انتظار حسین ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ عدالت نے دونوں فریقین کے وکلا کی بحث مکمل ہونے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔عدالت میڈیا پر بیان بازی کرنے کی علی ظفر کی درخواست پر آج بروز جمعرات کو فیصلہ سنائے گی۔علی ظفر کی درخواست میں کہا گیا تھا کہ میشا شفیع سوشل میڈیا اور میڈیا پر ان کے خلاف بیان بازی کررہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میشا شفیع میڈیا پر بیان بازی کرکے جھوٹی خبریں پھیلا رہی ہیں۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ میشا شفیع کو بیان بازی سے روکنے کا حکم دیا جائے۔واضح رہے کہ علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کررکھا ہے۔

FOLLOW US