Tuesday May 7, 2024

رسمیں تو اب ہوئیں دپیکا سے شادی بہت پہلے کر چکا تھا، شادی کے بعد رنویر سنگھ نے بڑے راز سے پردہ چاک کردیا

رسمیں تو اب ہوئیں دپیکا سے شادی بہت پہلے کر چکا تھا، شادی کے بعد رنویر سنگھ نے بڑے راز سے پردہ چاک کردیا

ممبئی (نیوز ڈیسک) نامور بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ دپیکا پڈو کون سے کئی سال قبل شادی کر چکے تھے۔ ایک انٹرویو میں رنویر سنگھ نے کہا کہ میں ہمارے رشتے کے ابتدائی دنوں میں ہی دپیکا سے شادی کرنے کا فیصلہ کر چکا تھا۔نامور بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ دپیکا پڈوکون سے کئی سال قبل شادی کر چکے

تھے۔ ایک انٹرویو میں رنویر سنگھ نے کہا کہ میں باہمی رشتے کے ابتدائی دنوں میں ہی دپیکا سے شادی کرنے کا فیصلہ کر چکا تھا۔ دپیکا سے ملنے کے بعد مجھے یہ احساس ہوگیا تھا کہ یہی وہ لڑکی ہے جس کے ساتھ میں اپنی پوری زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔ ہماری شادی کی رسمیں تو ابھی ہوئی ہیں لیکن دپیکا سے شادی میں اپنے دماغ میں بہت پہلے کر چکا تھا، صرف انتظار کر رہا تھا کہ دپیکا کب ذہنی طور پر تیار ہوتی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں رنویر نے کہا کہ شادی کے بعد زندگی بہت خوبصورت ہو جاتی ہے اور ان کا دیگر لوگوں کو بھی یہی مشورہ ہے۔

FOLLOW US