Wednesday May 8, 2024

شاہ رخ خان نے دپیکا پڈوکون کے ساتھ فلم کا فیصلہ کر کے اپنا ڈوبتا کیریئر بچا لیا۔۔ فلم کونسی ہے؟ آپ بھی حیران ہوجائیں گے

شاہ رخ خان نے دپیکا پڈوکون کے ساتھ فلم کا فیصلہ کر کے اپنا ڈوبتا کیریئر بچا لیا۔۔ فلم کونسی ہے؟ آپ بھی حیران ہوجائیں گے

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلموں کو گزشتہ دو برس سے مسلسل ناکامی کا سامنا ہے۔ ایسے میں شاہ رخ خان نے اپنے ڈوبتے ہوئے کیریئر کو بچانے کے لیے فلم ’ڈان 3‘ کو قبول کرلیا ہے۔ شاہ رخ خان نے 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ’جبہیری میٹ سیجل‘ میں ایک ٹور گائیڈ کا کردار نبھایا تھا جبکہ گزشتہ برس کے آخر میں ریلیز ہونے والی فلم

’زیرو‘ میں شاہ رخ خان نے ایک بونے کا کردار نبھایا تاہم یہ دونوں ہی کردار مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہے۔اب وہ دوبارہ سے فلم ’ڈان‘ کے تیسرے سیکوئل میں کام کرنے جارہے ہیں جس کے لیے امید کی جارہی ہے کہ وہ ’ڈان 2‘ کی طرح ان کے لیے کامیاب ثابت ہوگی۔ بھارتی میڈیا کی معلومات کے مطابق شاہ رخ خان نے فلم ساز سدھارتھ رائے کپور کی فلم ’سارے جہاں سے اچھا‘ کے لیے انکار کردیا ہے جس میں انہیں ایک سائنسدان کا کردار نبھانا تھا تاہم شاہ رخ خان نے ہدایت کار فرحان اختر کی ’ڈان 3‘ میں جلوہ گر ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ فلم کی مکمل کاسٹ کے حوالے سے فی الحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ خیال رہے کہ قیاس آرائیاں تھیں کہ ’ڈان 3‘ میں مرکزی کردار دپیکا پڈوکون نبھائیں گی، جس کی تردید کردی گئی تھی۔

FOLLOW US