Wednesday May 15, 2024

انتظار کی گھڑیاں ختم ! سلمان خان کے گھر خوشیاں ہی خوشیاں ، ہر طرف سے مبارکبادیں

انتظار کی گھڑیاں ختم ! سلمان خان کے گھر خوشیاں ہی خوشیاں ، ہر طرف سے مبارکبادیں

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بالی ووڈ کے دبنگ اداکار ’سلمان خان‘ آج اپنی 53 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔دبنگ خان نے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہراندور میں 27 دسمبر 1965 کو ناموررائٹر سلیم خان کے گھرآنکھ کھولی اور نام عبدالرشید سلیم سلمان خان رکھا گیا لیکن فلمی دنیا میں وہ سلمان خان کے نام سے مشہور ہوئے۔سلمان خان نے فلموں میں اداکاری کا

آغاز1988ء میں فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘ سے کیا، تاہم ان کو پہلی کامیابی1989ء میں فلم ’میں نے پیار کیا‘ سے ملی، جس پر انھیں فلم فیئر ایوارڈ بھی دیا گیا۔انہوں نے میں نے پیار کیا،ساجن،ہم آپ کے ہیں کون،کرن ارجن، جڑواں،بیوی نمبر 1،ہم دل دے چکے صنم، تیرے نام، وانٹڈ، پارٹنر ، لندن ڈریمز، دبنگ، ریڈی،باڈی گارڈ، ایک تھا ٹائیگراور دبنگ ٹو سمیت لاتعدادفلموں میں کام کرتے ہوئے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔دبنگ خان نے اپنے فلمی کیریئر میں کئی عروج وزوال دیکھےلیکن ہمت نہیں ہاری اور فلم ’ تیرے نام ‘ کے بعد تو وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔2014ویں مشہور امریکی جریدے پیپلز میگزین کی جانب سے دنیا کے ساتویں جاذبِ نظر آدمی اور2010میں بھارت کے سب سے پْرکشش ترین آدمی کا خطاب پانے والے سلمان کا مومی مجسمہ بھی2008میں لندن کے مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنادیا گیا۔فلم ’ٹائیگر زندہ ہے ‘ کا 5 روزمیں170کروڑروپے کا بزنس فلم ’’بجرنگی بھائی جان ‘‘ کی چین میں 200 کروڑ روپے کی کمائیبالی ووڈ کے ‘بھائی جان‘ نے باکس آفس پر تہلکہ مچادیاسلمان خان دس کا دم اور بگ باس جیسے مشہور ٹی وی شوز کی میزبانی کا فریضہ بھی

انجام دیتے آئے ہیں۔ بالی ووڈ کے دبنگ خا ن کی فلم ’ پارٹنر‘ ، ’ ریڈی ‘ ، ’ باڈی گارڈ ‘ ، ’ دبنگ‘ ، ’کک ‘ ، ’ پریم رتن دھن پایو‘، ’بجرنگی بھائی جان ، ’ ایک تھا ٹائیگر‘ ’دبنگ ٹو‘ نے دنیا بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔دبنگ خان سائیکلنگ کرنے نکل پڑےسلمان اور سوناکشی سنہا نے ’دبنگ تھری ‘کا اعلان کردیاسلمان خان نےاپنے کیریئر میں کم از کم 12بلاک بسٹر فلموں کے علاوہ درجنوں کامیاب فلموں میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ سلمان خان، بالی ووڈ کے واحد اداکار ہیں، جن کی گزشتہ 13فلمیں، یکے بعد دیگرے 100کروڑ یا اس سے زائد کا کاروبار کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔ (’سن آف سردار‘ اور ’جڑواں2‘ مزید دو ایسی فلمیں ہیں، جو 100کروڑ کلب میں شامل ہیں ۔’سلمان خان میرے لیے بھائی سے بڑھ کر ہیں‘سلمان خان مسلسل تیسری مرتبہ امیر ترین بھارتی سیلبریٹی2010 سے اب تک ، سلمان خان بالی ووڈ کے سب سے کامیاب اداکار رہے ہیں، جن کی 14فلمیں مجموعی طور پر 2,610کروڑ 92لاکھ روپے کا بزنس کرچکی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے سلمان خان’فوربز‘ کے مہنگے ترین اداکاروں کی فہرست میں شامل رہے ہیں اور اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سلمان خان ’فوربز 2018ء‘کے مہنگے ترین اداکاروں کی فہرست میں بھی شامل ہیں۔

FOLLOW US