Wednesday May 15, 2024

دپیکا کا اپنی بیماری سے متعلق مداحوں کے نام خط ، اس میں کیا لکھا تھا ؟ جا نئے

دپیکا کا اپنی بیماری سے متعلق مداحوں کے نام خط ، اس میں کیا لکھا تھا ؟ جا نئے

حال ہی میں رنویر سنگھ کے ہمراہ شادی کے بندھن میں بندھنے والی بولی وڈ اداکارہ دپیکا پاڈوکون نے شادی سے کچھ دن قبل اپنی بیماری کے حوالے سے مداحوں کے نام ایک خط لکھا تھا جسے اب پبلک کردیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس خط میں دپیکا کا کہنا ہے کہ ڈپریشن کا شکار افراد خود کو اکیلا محسوس نہ کریں ان کے لئے مدد موجود ہے۔

اداکارہ نے اس خط میں 2014 کے موسمِ گرما میں اپنی بے چینی اور کلینکل ڈپریشن کا ذکر کیا ہے، انہوں نے بتایا کہ مجھے اُس وقت یہ مرض تشخیص ہوا تھا، تاہم خوش قسمتی سے بروقت پیشہ ورانہ مدد اور آس پاس خیال رکھنے والوں کی وجہ سے مجھے بحالی کی راہ تک جانے کی طاقت ملی۔انہوں نے بتایا کہ میں نے اس کیفیت کو مزید پڑھنے پر معلوم ہوا کہ میری طرح لاکھوں افراد ایسے ہیں جو خاموشی سے اس مرض کو سہہ رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈپریشن پر بات کرنا میرے لئے امر محال تھا لیکن قومی ٹیلی ویژن پر میں نے اپنے ذاتی تجربے کے بارے میں اس لئے بات کرنا شروع کی تاکہ دوسروں کی مدد اور مدد کرنے کی تحریک ملے۔اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ بعد ازاں انہوں نے جون 2015 میں ‘لیو، لوو اینڈ لاف فاؤنڈیشن’ (جیو، پیار کرو اور مسکراؤ) کی بنیاد رکھی۔اس فاؤنڈیشن کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اس کا مقصد تناؤ، ڈپریشن اور بے چینی کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا اور ذہنی مرض سے وابستہ تاثر کو واضح کرنا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ہم ان تنظیموں کی مدد بھی کرتے ہیں جو دماغی صحت کے شعبے میں تحقیق، علاج اور بڑے پیمانے پر ملک گیر سروے کررہے ہیں۔

FOLLOW US