Wednesday May 15, 2024

شرمین عبیدچنائے کے بعدایک اورپاکستانی خاتون نے قوم کاسرفخرسے بلندکردیا، آسکرایوارڈ کے لیے نامزد

شرمین عبیدچنائے کے بعدایک اورپاکستانی خاتون نے قوم کاسرفخرسے بلندکردیا، آسکرایوارڈ کے لیے نامزد

لاہور(ویب ڈیسک) شرمین عبید چنائے کے بعد ایک اور پاکستانی خاتون کی فلم آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد ہوگئی۔ کو 91 ویں اکیڈمی ایوارڈز کیلئے غیرملکی زبان کی فلم کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے۔ پاکستانی نژاد نارویجین فلم ساز ارم حق کی فلم ’’لوگ کیا کہیں گے؟’ جس میں16 سالہ نِشا کا مرکزی کردار ماریہ موڑدا نے ادا کیا ہے۔اس لڑکی کو ناروے میں رہتے ہوئے ثقافتی تصادم کی صورتِحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور والدین کے دباؤ پراسے اپنا گھر چھوڑ کر پاکستان میں

خاندان والوں کے ساتھ رہنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں اسے ‘اپنا کلچر’ اپنانے کو کہا جاتا ہے۔فلم میں بھارتی اداکاروں عادل حسین اور شیبا چڈھا کے علاوہ روہیت صراف اور اکاولی کھنہ نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ارم حق کا کہنا ہے کہ یہ فلم ان کی اپنی کہانی ہے۔ ان کے والدین پاکستان سے ہیں۔ جنہوں نے انہیں اغواء کرکے پاکستان میں ایک سال تک رہنے پر مجبور کیا۔فلم کی سکریننگ کا اہتمام ممبئی میں رائل نارویجیئن قونصلیٹ نے کیا تھا۔

FOLLOW US