Wednesday May 15, 2024

نصیرالدین شاہ کے بھارت مخالف بیان پر وزیراعظم پاکستان کا ردعمل

نصیرالدین شاہ کے بھارت مخالف بیان پر وزیراعظم پاکستان کا ردعمل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں قائد اعظم کو احساس ہوگیا تھا کہ کانگریس جو ہندوستان مانگ رہی ہے اس میں مسلمانوں کو برابر کا شہری نہیں سمجھا جائے گا۔ آج ہندوستان میں وہی ہورہا ہے جو قائد اعظم کہتے تھے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے یہ بات نصیرالدین شاہ کے بیان پر کہی۔بٹ کر رہے گا ہندوستان، لیکر رہیں گے پاکستان۔ اس نعرے کی پیچھے جو دور اندیشی تھی، وہ آج بھارت سے نکلنے والی آہوں اور شکووں سے عیاں ہورہی ہے۔نصیرالدین

شاہ کے بھارت میں خطرات کی اس نشاندہی کی وزیراعظم عمران خان نے بھی تائید کی۔ قائد اعظم کا دوقومی نظریہ بالکل درست تھا، پاکستان بنا کرانہوں نے ہم احسان عظیم کیا۔بھارت میں ایک گائے کے ذبح پر شک کی بنیاد پر مسلمانوں کو سرعام قتل کردیا جاتا ہے، ہندوستان آج مسلمانوں کیلئے مقتل بن چکا ہے۔اس سے قبل عامر خان اور دیگر بھی اسی قسم کے خدشات کا اظہار کرچکے ہیں۔ جسکے بعد ہندو انتہا پسندوں نے ان پر زندگی تنگ کردی۔لیکن ان مظالم کے جواب میں پاکستان نے اقلیتوں کیلئے اپنا دل کشادہ کردیا ہے، اور یہ بات ہم نے نریندر مودی کو اچھی طرح بتانی ہے۔

FOLLOW US