Monday April 29, 2024

سیف علی کی بیٹی کو خوابوں کا شہزادہ مل گیا، لیکن ان دو نو ں کو ملوا نے والا اس کا والد سیف نے بلکہ کو نسا مشہور ادکار ہے ؟ جانئے

سیف علی کی بیٹی کو خوابوں کا شہزادہ مل گیا، لیکن ان دو نو ں کو ملوا نے والا اس کا والد سیف نے بلکہ کو نسا مشہور ادکار ہے ؟ جانئے

بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی پہلی فلم ’کیدر ناتھ‘ یوں تو رواں ماہ 7 دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی، جسے کامیاب کہا جا رہا ہے۔تاہم اب ان کی دوسری فلم ’سمبا‘ بھی ریلیز ہونے والی ہے، جس میں وہ رنویر سنگھ کے ساتھ رومانس اور ڈانس کرتی دکھائی دیں گی۔اگرچہ سارہ علی خان فلم ڈیبیو کرنے سے پہلے ہی خبروں میں تھیں اور انہوٓں

نے اپنے بیانات سے سب کو حیران کردیا تھا، تاہم اب وہ باقاعدہ طور پر فلم انڈسٹری کا حصہ بن گئی ہیں اور کئی اداکاروں سے ملتی دکھائی دے رہی ہیں۔سارہ علی خان نے رواں برس نومبر میں اپنے والد سیف علی خان کے ساتھ ’کافی ود کرن‘ میں شرکت کی اور اپنے والد کے سامنے ہی کہا تھا کہ وہ بولی وڈ اداکار کارتک آریان سے دوستی کرنے کی خواہش مند ہیں۔سارہ علی خان نے والد کے سامنے اپنی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ شادی تو رنبیر کپور سے کرنا چاہیں گی، تاہم وہ گہرے تعلقات اور دوستی کارتک آریان سے کرنا چاہیں گی۔ان کی اس خواہش کے بعد بھارتی میڈیا میں ان کے چرچے ہوگئے تھے اور بعد ازاں صحافیوں نے کارتک آریان سے بھی اس حوالے سے پوچھا تھا۔کارتک آریان نے نومبر میں ہی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہےکہ وہ سارہ علی خان سے گہری دوستی کریں گے یا نہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اداکارہ کے ساتھ کافی ضرور پئیں گے۔کارتک آریان نے سارہ علی خان کو خوبصورت اور اچھی اداکارہ بھی قرار دیا تھا اور ان کی خود سے دوستی کی خواہش سن کر ہنس پڑے تھے۔تاہم اب ایک ماہ بعد سارہ علی خان کی

خواہش پوری ہوگئی اور وہ کارتک آریان سے مل گئیں۔سارہ علی خان کی یہ خواہش رنویر سنگھ نے پوری کی، جنہوں نے ایک تقریب میں کارتک آریان کو ان سے ملوایا۔انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک تقریب میں تینوں اداکار موجود تھے اور رنویر سنگھ نے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سارہ اور کارتک کی ملاقات کروائی۔

FOLLOW US