Tuesday May 14, 2024

انوشکاشرما کے چہرے میں اچانک کون سی خوفناک تبدیلی آگئی دیکھ کرکروڑوں چاہنے والے پریشان جبکہ ویرات تو ڈر ہی جائیں گے

انوشکاشرما کے چہرے میں اچانک کون سی خوفناک تبدیلی آگئی دیکھ کرکروڑوں چاہنے والے پریشان جبکہ ویرات تو ڈر ہی جائیں گے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی دو بڑی شخصیات کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور فلم انڈسٹری کی نمبر ایک اداکارہ انوشکاشرما شاد ی کے بعد اپنے اپنے کیرئیر کا عروج دیکھ رہے ہیں ۔ ایک جانب ویرات کوہلی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اپنے ملک کو ایک صفر کی برتری دلوائے ہوئے ہیں تو دوسری جانب اداکارہ انوشکا شرما فلمی دنیا

میں نئی ریکارڈ سازیاں کرر ہی ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا پر ایک تصویر گردش کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے جس میں انوشکا شرما کا چہرہ کچھ ایسی حالت میں دکھائی دے رہا ہے جسے دیکھ کر ان کے چاہنے والے قدرے پریشان ہوگئے ہیں۔ کروڑوں بھارتی مداح اپنی من چاہی اداکارہ کے خوبرو چہرے کی نئی حالت دیکھ کر طرح طرح کی قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔ یہ تک کہا جا رہا ہے کہ کہیں انوشکا نے بھی چہرے کی پلاسٹک سرجری تو نہیں کروائی تو ناکام ہو گئی اور ان کاچہرہ اب خاصا بد نما دکھائی دے رہا ہے۔تاہم معاملے کی حقیقت اب سامنے آئی ہے۔زیر نظر تصویر ان کی رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ” ہارر ” کی ہے جس کےلئے انھوںنے یہ مخصوص گیٹ اپ کر رکھا تھا۔جس کے بعد کئی طرح کی افواہیں اور قیاس آرائیاں خود بخود دم تو ڑ گئی ہیں۔

FOLLOW US