Tuesday May 14, 2024

لوگ ہمیشہ میری ماں سےکہتے تھے کہ۔۔۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی زندگی کاناقابل یقین واقعہ بیان کرڈالا

لوگ ہمیشہ میری ماں سےکہتے تھے کہ۔۔۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی زندگی کاناقابل یقین واقعہ بیان کرڈالا

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں لوگ ان کی والدہ کو کہتے تھے کہ تمہارابیٹا کبھی اداکار نہیں بن سکتا۔ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ دوسروں کی باتوں سے زیادہ خود پر یقین کرنا چاہیےکہ آپ کیا کرنا چاہتے ہیں۔ میری والدہ ہمیشہ چاہتی تھیں کہ میں اداکار بنوں لیکن چند لوگ ہمیشہ

میری ماں سے کہتے تھے کہ تمہارا بیٹا کبھی اداکار نہیں بن سکتا کیونکہ میں خوبصورت اورپُرکشش نہیں۔ شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میری ماں لوگوں کی باتیں سن کر دکھی ہوجاتی تھیں لیکن مجھے لوگوں کی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا تھا، میں ہمیشہ سے اداکاری کرنا چاہتا تھا اور انہیں کہتا تھا میں کام کرتا رہوں گا، اس وقت مجھے فلموں میں کوئی دلچسپی نہیں تھی اور میں اسٹیج پر اداکاری کرتا تھا، اس کے بعد ٹی وی کام کرنا شروع کیا اور آج 30 سال بعد میں ایک پوسٹر بوائے ہوں۔ دوران انٹرویو جب شاہ رخ سے پوچھا گیا جیسے سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے اپنے کیریئر کے لیے بالی ووڈ کو چنا ہے کیا آپ کے بچے بھی فلم انڈسٹری کو جوائن کریں گے۔ اس سوال کے جواب میں کنگ خان نے کہا نا میرا بیٹا اورنا میری بیٹی ایک اداکار کی طرح بڑے ہوئے ہیں، ہاں سہانا کا جھکاؤ اداکاری کی طرف ہے لیکن آریان اداکار بننا نہیں چاہتا بلکہ اس کی دلچسپی فلمیں بنانے میں ہے وہ فلم ڈایریکٹر بننا چاہتا ہے جب کہ ابرام کے بارے میں مجھے نہیں معلوم کہ وہ کس کیریئر کا انتخاب کرے گا، ابرام کسی راک اسٹار کی طرح خوبصورت ہے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان ان دنوں اپنی فلم ’زیرو‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں فلم رواں ماہ 21 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی جس میں اداکارہ کترینہ کیف اور انوشکاشرما شاہ رخ خان کے ساتھ اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

FOLLOW US