Tuesday May 14, 2024

عالیہ بھٹ کس سے محبت کرتی ہے؟ والد مہیش بھٹ کا اعتراف۔۔ مداح ہکا بکا رہ گئے

عالیہ بھٹ کس سے محبت کرتی ہے؟ والد مہیش بھٹ کا اعتراف۔۔ مداح ہکا بکا رہ گئے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) عالیہ بھٹ کے والد اور فلم ساز مہیش بھٹ نے اپنی بیٹی کی محبت کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے تعلقات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔اگرچہ مہیش بھٹ پہلے بھی عالیہ بھٹ کے تعلقات پر بات کر چکے ہیں اور انہوں نے واضح کیا تھا کہ ان کی بیٹی کی زندگی میں وہ مداخلت پسند نہیں کریں گے، وہ اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کی حقدار ہیں۔
تاہم اب انہوں نے ان کی محبت پر بات کرتے ہوئے رنبیر کپور سے ان کے تعلقات کو نہ صرف

تسلیم کیا، بلکہ لوگوں پر بھی یہ واضح کیا کہ ان کے تعلقات کو سمجھنے کے لیے کسی خاص بات یا اشارے کی ضرورت نہیں۔مہیش بھٹ نے ایک برطانوی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ انہیں ذاتی طور پر رنبیر کپور بہت پسند ہے، وہ محنتی اور اچھا لڑکا ہے، تاہم وہ اس حوالے سے عالیہ بھٹ پر اپنی مرضی نہیں تھونپیں گے۔ مہیش بھٹ نے دعویٰ کیا کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور ایک دوسرے سے گہری محبت کرتے ہیں، تاہم انہوں نے ان کی شادی کے حوالے سے کوئی بھی بات نہیں کی۔فلم ساز کا کہنا تھا کہ وہ محبت کے حوالے سے اپنی بیٹی پر کوئی مرضی نہیں تھونپنا چاہیں گے، کیوں کہ جب وہ بھی جوان تھے اور انہوں نے بھی کسی سے محبت کی تھی تو وہ بھی یہ نہیں چاہتے تھے کہ کوئی انہیں اس حوالے سے مشورہ دے۔مہیش بھٹ نے بیٹی کی محبت اور رشتے پر کھلے دل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زندگی خوشی سے جینے کا نام ہے، اس لیے ان دونوں کو اپنے متعلق ہر فیصلہ کرنے کا حق ہے۔۔

FOLLOW US