Saturday June 8, 2024

احسن خان دنیا کے 100خوبصورت اداکاروں کی فہرست میں شامل

احسن خان دنیا کے 100خوبصورت اداکاروں کی فہرست میں شامل

لاہور (نیوزڈیسک) خوبرو اداکار احسن خان کو بھی بین الاقوامی سطح پر دنیا کے 100خوبصورت اداکاروں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ۔ غیر ملکی میگزین نے اپنی اشاعت میں احسن خان کو پاکستان شوبز انڈسٹری کا خوبصورت اداکار تصور کرتے ہوئے اپنی فہرست میں شامل کیا ہے ۔ اس سے قبل ماہرہ خان ، عمران عباس بھی اس فہرست میں جگہ پا چکے ہیں اور احسن خان تیسرے پاکستانی ہیں جن کو سو خوبصورت چہروں میں شامل کیا گیا ہے ۔

FOLLOW US