ممبئی بھارتی ریالٹی ٹی وی شو بگ باس 11 کی اہم امیدوار ارشی خان اداکار پرابھاس کی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں ارشی خان کا کہنا ہے کہ بگ باس کے گھر سے نکلنے کے بعد فلمسازوں نے مجھے فلم کے لئے رابطہ کیا جس پر میں نے فلم کی کاسٹ سے متعلق پوچھا اور مجھے بتایا گیا کہ اداکار پرابھاس کو کاسٹ کر لیا گیا
ہے جبکہ کنٹریکٹ پر دستخط کر دیئے ہیں اور معاہدے پر دستخط ہونے ابھی باقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلم کی عکسبندی 17 فروری سے شروع کریں گی۔