Saturday October 26, 2024

کپتان نے بڑوںبڑوں کے دل جیت لیے بھارتی اداکارہ کنگنا نے عمران خان سے بڑی اپیل کر دی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلمی اداکارہ کنگنا رناوت نے عمران خان سے ہاتھ جوڑ کر دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششیں کرنے کی اپیل کر دی ۔ بھارتی میڈیاکو دیے گئے اپنے انٹرویو میں کنگنا کا کہنا تھا کہ میںنے عمران خان کی کامیابی کے بعد کی گئی تقریر دیکھی۔ بہت اچھی لگی میں ہاتھ جوڑ کر ان سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ بھارت اور پاکستا ن کے مابین تعلقات کی بہتری کےلئے کوششیں کریں

کیونکہ دونوں ملکوں کے مابین کشیدگی کی وجہ سے سرحدوں پر دونوں ملکوں کے فوجیوں کی جانیں چلی جاتی ہیں۔ واضح رہے کہ عمران خان نے اپنی تقریب حلف برداری میں شرکت کےلئے بھارت سے بھی کپیل دیو، سدھواور سنیل گواسکر کو مدعو کیا ہے۔

FOLLOW US