Thursday May 2, 2024

بریکنگ نیوز!بھارتی فلم اسٹار عامر خان کا عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ، کیا وعدہ کر لیا؟

اسلام آباد (نیوزڈیسک) بھارتی فلم اسٹار عامر خان کا عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ، بالی وڈ اداکار نے تحریک انصاف کے سربراہ کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی، نیک تمناوں کا بھی اظہار۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں تحریک اںصاف نے توقعات سے بڑھ کر کامیابی حاصل کی۔25 جولائی کے

 

سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے وفاق میں 115 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ میں کلین سوئپ کیا اور پنجاب میں بھی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔ تحریک اںصاف کے سربراہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے امکانات روشن ہیں۔ تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ قومی اسمبلی میں ووٹنگ کو ذریعے حکومت قائم کرنے اور عمران خان کو وزیراعظم منتخب کروانے کیلئے مطلوبہ نمبرز حاصل کیے جا چکے ہیں۔ممکنہ طور پر عمران خان 11 یا 12 اگست کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیں گے۔ تحریک اںصاف کے سربراہ عمران خان کی خواہش تھی کہ وہ وزارت عظمیٰ کا حلف کسی عوامی مقام پر عوام کے درمیان لیں، تاہم سیکورٹی خدشات کے باعث ان کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف ایوان صدر میں لیں گے۔ اس حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل کا دعویٰ ہے کہ بالی وڈ کے عظیم اور سب سے بڑے اداکار عامر خان عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے۔ٹی وی چینل کا دعویٰ ہے کہ عامر خان 10 اگست کو پاکستان پہنچیں گے۔ جبکہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد عمران خان بھارت واپس چلے جائیں گے۔ تاہم عامر خان کی جانب سے پاکستان آمد سے متعلق تاحال کوئی باضابطہ اعلان یا وضاحت نہیں کی گئی۔ اس حوالے سے تحریک اںصاف نے بھی عامر خان کو عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دے دی ہے۔تحریک انصاف نے عامر خان کو 11 اگست کو پاکستان آنے کا دعوت نامہ بھیجا ہے۔ تحریک انصاف کی دعوت کے بعد عامر خان نے بدھ کی شب کو عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ ٹیلی فونک رابطے کے دوران عامر خان نے عمران خان کو الیکشن میں فتح حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ جبکہ عامر خان نے عمران خان کیلئے نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا ہے۔

FOLLOW US