Sunday January 19, 2025

مشہور بھارتی اداکارہ کو 6ماہ قید کی سزا اور جرمانہ

ممبئی : سابق بالی ووڈ اداکارہ جیا پرادا کو چنئی کی عدالت نے 6 ماہ قید اور 5 ہزار روپے کا جرمانے کی سزا سنادی۔ جیا پرادا کے بزنس پارٹنرز رام کمار اور راجو بابو کو بھی کیس میں قصور وار قرار دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جیا پرادا اور ان کے بزنس پارٹنرز چنئی میں ایک فلم تھیٹر کے مالک تھے لیکن نقصان کی وجہ سے انہوں نے چند برس قبل سنیما ہال بند کر دیا تھا۔تھیٹر کیلئے کام کرنے والے ملازمین نے تنخواہوں میں سے کٹوتی ہونے والی سوشل سکیورٹی رقم ادا نہ کرنے پر جیا پرادا کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔لیبر گورنمنٹ انشورنس کارپوریشن نے جیا پرادا، رام کمار اور راجا بابو کے خلاف چنئی کی مجسٹریٹ عدالت میں مقدمہ درج کروایا تھا۔

FOLLOW US