Sunday January 19, 2025

لڑکیاں بدمزاج اور تشدد پسند مردوں کو ترجیح کیوں دیتی ہیں؟ ٹک ٹاکر آرزو فاطمہ نے پراسرار سوال کا جواب دے دیا

لاہور: لڑکیاں بدمزاج اور تشدد پسند مردوں کو ترجیح کیوں دیتی ہیں؟ معروف ٹک ٹاکر آرزو فاطمہ نے اس سوال کا بہترین جواب دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق آرزو فاطمہ نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ کہتی ہیں کہ ”مجھ سے میری فرینڈ کچھ دن پہلے پوچھ رہی تھی کہ یار میں اب اتنے ریڈ فلیگز والے لڑکوں کو کیوں پسند کرتی ہوں؟“
آرزو فاطمہ کہتی ہیں کہ ”میں نے اسے جواب دیا کہ دیکھ بہن سب سے پہلے تو سچ بولو۔ اب تم ریڈ فلیگز نہیں سیدھا بلیک فلیگز کے حامل لڑکوں کو پسند کرتی ہو۔

کیونکہ بہن بات یہ ہے کہ تم اتنے لڑکوں سے ایسے تلخ تعلقات رکھ چکی ہو کہ اب اگر تمہارے تعلق میں تلخی نہ ہو تو تمہیں مزہ نہیں آتا۔اگر کوئی تم سے پیار سے بات کر لے تو تم اسے بورنگ کہہ دیتی ہوں، اب تمہیں تمہاری حفاظت کرنے والا نہیں بلکہ اپنی قید میں رکھنے والا لڑکا چاہیے اور اس کے ساتھ وہ جارح مزاج بھی ہو بلکہ نرگسیت کا مارا خود پسند بھی ہو۔“ ٹک ٹاکر مزید کہتی ہیں کہ ”اب اگر کوئی لڑکا تمہارے ساتھ اچھی طرح پیش آئے گا تو تمہارے دماغ تک رسائی میں ’ایرر‘ پڑ جائیں گے اور آواز آئے گی کہ آپ کے مطلوبہ نمبر سے فی الحال جواب نہیں آ رہا۔ “واضح رہے کہ اس سے قبل آرزو فاطمہ کی شادی اور بچوں سے متعلق ویڈیو انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہوئی۔ اس ویڈیو میں میزبان عائشہ جہانزیب ان سے سوال پوچھتی ہیں کہ شادی کر لی؟ اس کے جواب میں آرزو فاطمہ کہتی ہے کہ ”ہاں شادی بھی کر لی اور خلع بھی لے لی۔“ اس پر عائشہ جہانزیب پوچھتی ہیں کہ ”اپنے فیصلے پر خوش ہیں؟“آرزو انہیں جواب دیتی ہیں کہ ”ہاں بہت بہت خوش۔ میں عمر کے اس مرحلے میں ہوں جب کوئی شخص زیادہ سنگل رہ لے تو وہ اس زندگی سے لطف اندوز ہونے لگتا ہے۔“اس پر متجسس ہو کر عائشہ جہانزیب پوچھتی ہیں کہ کوئی بچہ ہے؟ اس پر آرزو کہتی ہے کہ ”نہیں جی، الحمد اللہ کوئی بچہ نہیں ہے۔ میں وہی تو کہہ رہی ہوں کہ ابھی میراسفر شروع ہوا ہے۔“

FOLLOW US