Sunday January 19, 2025

کرن جوہر کی نئی فلم “جگ جگ جیو” کا سکرپٹ بھی چوری کا نکلا، ابرار الحق کے گانے کی چوری کے بعد تہلکہ خیز دعویٰ

ممبئی : بھارتی فلمساز کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم “جگ جگ جیو” کا سکرپٹ بھی چوری کا نکلا۔ یہ دعویٰ فلمی نقاد کمال راشد خان (کے آر کے) نے کیا ہے۔ انہوں نے ابرار الحق کے گانے “نچ پنجابن” کو بنا اجازت فلم میں شامل کیے جانے کے بعد فلم کا اوریجنل سکرپٹ شیئر کردیا۔ کے آر کے نے کرن جوہر سے کہا کہ تم نے تو کھلم کھلا لوٹ مچا رکھی ہے،سکرپٹ یہاں سے چوری، گانا ابرار الحق کا چوری کرلیا، تمہاری اپنی تخلیقی صلاحیت کہاں ہے، اگر تم اتنے ہی نام نہاد جینئس فلم میکر ہو تو کچھ تو اوریجنل رکھو۔

“نگران حکومت کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل، سپریم کورٹ اور فوج کی حمایت سے مختصر کابینہ بنے گی” کامران خان کا تہلکہ خیز دعویٰ

خیال رہے کہ کرن جوہر کی پروڈکشن میں تیار ہونے والی فلم “جگ جگ جیو” میں پاکستانی گلوکار ابرار الحق کا گانا “نچ پنجابن” ان کی اجازت کے بغیر شامل کیا گیا ہے جس پر ابرار نے عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔ ابرار الحق کے اس اعلان پر رد عمل دیتے ہوئے کے آر کے نے کہا کہ اگرچہ گانے کو چوری سے فلم میں شامل کرنے کا عمل غلط ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان اور انڈیا کے درمیان کاپی رائٹ کا کوئی معاہدہ موجود نہیں ہے۔ اس کا ایک ہی حل ہے کہ عالمی عدالت سے رجوع کیا جائے لیکن ایسا آپ کریں گے نہیں تو اس لیے سکون کرو اور مزے لو۔

‘ عمران خان کوملک میں انتشار پھیلانے نہیں دیں گے، وزیر اعظم کا واضح اعلان

عمران خان نے 25مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کر دیا

FOLLOW US