Sunday January 19, 2025

خاتون ٹک ٹاکر نے ویڈیو بنانے کی خاطر مارگلہ پہاڑی پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی

اسلام آباد: خاتون ٹک ٹاکر نے صرف ویڈیو بنانے کی خاطر مارگلہ پہاڑی پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔ حامد میر سمیت کئی افراد نے اسے ڈھونڈ کر گرفتار کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون ٹک ٹاکر آگ کے سامنے سے گزر رہی ہے جبکہ اس ویڈیو کے بیک گراونڈ میں کوک سٹوڈیو کا مشہور گانا ”پسوڑی” بج رہا ہے۔ اسلام آباد وائلڈ لائف نے آگ لگانے والے ٹک ٹاکرز کے خلاف کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے

“سپریم کورٹ کے شکر گزار، حمزہ آرام سے اچکن رکھ دو، اب مرغی بھی سستی ہوگی” عمران خان کا ردِ عمل آگیا

کہ ویڈیو بنانے اور فالورز بڑھانے کے لیے جنگل کو آگ لگا دیتے ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں جنگلات کو آگ لگانے کی سزا عمر قید ہے۔ پاکستان میں بھی سخت قانون لانے کی ضرورت ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ایبٹ آباد میں ٹک ٹاک ویڈیو کی خاطر جنگل کو آگ لگا دی گئی تھی۔ نوجوان قیمتی درخت کو آگ لگا کر ویڈیو بناتا رہا تھا۔ ویڈیو جب منظر عام پر آئی تو محکمہ جنگلات اور وائلڈ لائف نے نوجوان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا تھا۔

گرد آلود طوفان ، سرکاری دفاتر اور سکولوں میں چھٹیاں دیدی گئیں، ائیرپورٹس بھی پروازوں کیلئے بند

امریکی کرنسی کی قدر میں ہوشربا اضافہ ، تاریخ میں پہلی بار ڈالر 200روپےپر پہنچ گیا

FOLLOW US