Sunday January 19, 2025

بیگم خوش قسمت ثابت ہوئیں، نکاح کے بعد بہت کامیابیاں ملیں: عمران اشرف

پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں اپنی بہترین اداکاری کے باعث تیزی سے مقبول ہونے والے اداکار عمران اشرف نے اپنی کامیابی میں والدہ اور اہلیہ کے کردار کے حوالے سے باتیں مداحوں سے شیئر کی ہیں۔ ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران اشرف نے بتایا کہ والدہ نے زندگی میں بہت مشکلات دیکھی ہیں، میں اس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ اللہ نے میری والدہ کو ان کے صبر کا صلہ دیا ہے، جو کچھ میرے پاس ہے یہ سب میری ماں کا ہے میرا نہیں ہے۔

بالی وڈ کنگ کا ہمشکل، مداحوں نے شاہ رخ سمجھ کر تصویروں کیلئے کیاکام کرڈالا،جان کرآپ کویقین نہیں آئیگا

اپنی کامیابی میں والدہ کے کردار سے متعلق بتاتے ہوئے عمران اشرف کا کہنا تھا جب میرے پہلے ڈرامے کی شوٹنگ تھی تو مجھے لگ رہا تھا کہ مجھ سے نہیں ہو پائے گا لیکن والدہ سب کچھ چھوڑ کر مجھے سپورٹ کرنے کے لیے کراچی آ گئیں اور انہوں نے کہا کہ’جاؤ‘ ہر چیز اچھی ہو گی۔ عمران اشرف نے مزید کہا کہ میری کامیابی میں فیملی کا بھی بڑا عمل دخل ہے، اہلیہ میرے لیے بہت خوش قسمت ثابت ہوئیں کیونکہ نکاح کے بعد انہیں بہت سی کامیابیاں ملیں، نکاح میں بڑی برکت ہے۔

”امریکا مخالف بیانیے کے حق میں نہیں، وہ سپر پاور ہے“ وزیر اعظم شہباز شریف

عامرلیاقت اورمتھیرا۔۔۔ایسی خبرآگئی کہ جان کرآپ بھی ششدر رہ جائیں گے

FOLLOW US