Monday January 20, 2025

”امریکا مخالف بیانیے کے حق میں نہیں، وہ سپر پاور ہے“ وزیر اعظم شہباز شریف

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم امریکا کے خلاف کسی بیانیے کے حق میں نہیں، وہ سپر پاور ہے، ہمیں امریکا سے اچھے تعلقات قائم کرنے ہیں۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بیٹ رپورٹرز سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ڈکشنری میں لفظ انتقام نہیں، قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، مہنگائی کو کنٹرول کریں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان کو وزیر اعظم کی سکیورٹی دے رکھی ہے، عمران خان قانون کے دائرے میں رہ کر مارچ کریں گے تو اجازت ہوگی، اگر خونی مارچ کی باتیں کی جائیں گی تو قانون راستہ روکے گا۔

عامرلیاقت اورمتھیرا۔۔۔ایسی خبرآگئی کہ جان کرآپ بھی ششدر رہ جائیں گے

شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن کب کرانے ہیں اس کا فیصلہ اتحادی جماعتیں مل کر کریں گی، عمران خان سے کسی نے کہا کہ اس کی حکومت جانے والی ہے، آنے والی حکومت کے لیے جال بچھا دیں تا کہ وہ پھنس جائے۔ انہوں نے کہا کہ جو مجھے محض ایڈمنسٹریٹر کہتے تھے آج انہوں نے میری سیاست بھی دیکھ لی ہے، آئندہ انتخابات میں انتخابی اتحاد خارج از امکان نہیں، وزیر اعظم نے کہا کہ ہم امریکا کے خلاف کسی بیانیے کے حق میں نہیں، وہ سپر پاور ہے، ہمیں امریکا سے اچھے تعلقات قائم کرنے ہیں، امریکا مخالف کسی بیانیے کی گنجائش نہیں ہے۔

ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی ماں کے لیے 11 سال گاڑی چلائی، جہاں چاہتی لے جاتا تھا،شعیب اختر

ملاقات کے دوران ایک صحافی نے وزیر اعظم سے سوال کیا کہ وفاقی حکومت نواز شریف کی سزا معافی کا سوچ رہی ہے، میاں صاحب کب واپس آئیں گے؟ اس کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ صحت مند ہوتے ہی وہ واپس آ جائیں گے، نواز شریف کے کیس کا معاملہ عدالت اور قانون کا معاملہ ہے۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے کہا کہ لاہور میں ملٹی اسٹوری بلڈنگ بنائیں گے، بلڈنگ میں ہائی کورٹ کے علاوہ تمام عدالتیں ہوں گی۔ انہوں نے وزیر قانون کو ہدایت کہ وہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے اس حوالے سے بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ بلڈنگ کی تعمیر کے لیے رقم وفاق یا پنجاب حکومت خرچ کرے گی۔

مسلح افواج کوغیرقانونی اورغیراخلاقی عمل میں شامل کرنا سختی سے منع ہے، پاک فوج کی وارننگ

FOLLOW US