Saturday May 18, 2024

سری دیوی کے بعد اب ممتا کلکرنی کے مداح بھی صدمے سے نڈھال ہو گئے،،پورے بھارت میں کھلبلی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق بھارتی فلمی اداکارہ ممتا کلکرنی کے چاہنے والوں کےلئے ایک بری خبر آگئی ہے ۔ اداکارہ اور ان کے شوہر کی بھارت میں واقع جائیداد ضبط کرنے کا حکم جاری ہو گیا ہے ۔ 2016کا منشیات سمگلنگ کا کیس فیصلہ کن موڑ اختیار کر گیاہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ماضی کی بے باک اداکارہ ممتا کلکرنی اور ان کے خاوند

وکرم گوسوامی کے خلاف منشیات کے ایک کیس کی سماعت کے بعد بھارتی عدالت نے اداکارہ اور ان خاوند کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ دونوں میاں بیوی سمیت 14ملزمان کے خلاف 2016میں منشیات کی بیرون ملک سمگلنگ کا مقدمہ درج کیا گیا ۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انھوںنے 2ہزار کروڑ روپے کی منشیات افریقی ملک کینیا میں سمگل کی۔ اس منشیات کو وکرم گوسوامی کے ساتھیوں نے بھارت سے کینیا بھجوایا ۔جب خود وکرم گوسوامی نے یہ منشیات کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں وصول کی جب کہ اس کے عوض رقم ممتا کلکرنی کے بینک اکائونٹ میں منتقل کی گئی۔دونوں میاں بیوی کے ممبئی میں تین رہائشی فلیٹس ہیں۔ جن کی مالیت 20کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔ دوسری جانب اداکارہ نے خود پر لگے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ دونوں میاں بیوی اس وقت نیروبی میں مقیم ہیں اور عدالت کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔

FOLLOW US