Sunday May 19, 2024

لائیو شو میں اداکاراﺅں نے میشا شفیع کی کلاس لے لی

کراچی (نیوزڈیسک) :علی ظفر پر جنسی ہراسگی کے الزامات عائد کرنے کے بعد سے ہی میشا شفیع تنقید کی زد میں ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرا م میں بات کرتے ہوئے شوبز اداکاراؤں نے کہا کہ بہت سی اداکارائیں ایسی ہوتی ہیں جو خبروں میں رہنے کے لیے بہت سے ایسے کام کرتی ہیں جن سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آیا یہ کام ان کے حق میں جائے

گا یا خلاف، ان کو بس خبروں میں رہنا ہوتا ہے۔ ان کو بدنامی اور نیک نامی سے کوئی غرض نہیں ہے۔ شوبز ستاروں کا کہنا تھا کہ میشا کو مس گائیڈ نہیں کیا جا رہا کیونکہ میشا شفیع ایک خاتون ہیں اور وہ سمجھدار بھی ہیں ، ایک اچھے گھرانے سے ان کا تعلق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میشا شفیع کی والدہ صبا پرویز اتنے عرصے سے شوبز میں ہیں لیکن ایسا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا۔ سینئیر اداکارہ نے کہا کہ میشا شفیع کے الزامات ان کے اپنے بیانات سے نہیں ملتے، جنسی ہراساں ہونے کے باوجود وہ علی ظفر کے ساتھ کام کرتی رہیں ، جب تب انہیں کوئی فرق نہیں پڑا تو اب انہیں اپنی عزت پیاری کیوں ہو گئی

FOLLOW US